نئی دہلی:(یو این اے نیوز 2 جنوری 2020) ملک کے دارالحکومت میں دنیا کی مشہور یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک بار پھر سے فائرنگ کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 5 پر فائرنگ کی گئی ہے ۔
وہاں پر موجود لوگوں کے مطابق فائرنگ میں 2 نوجوان شامل تھے ، جو لال رنگ کی اسکوٹی پر سوار تھے۔ سی این این کے صحافی مہا صدیقی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 7پر فائرنگ کی خبر موصول ہوئی ہے ، رابطہ کمیٹی کے مطابق اس میں دو نوجوان شامل ہیں ، ایک اسکوٹی چلا رہا تھا اور دوسرے نے فائرنگ کردی۔
اسکوٹی کا نمبر بھی شیئر کیا ہے 1532 فائرنگ کے دس منٹ بعد جامع نیوز پورٹل نے اپنے فیس بک پیج پر لائیو ہوکر فائرنگ کی تصدیق کی ہے معلوم رہے کہ فائرنگ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا باہر آگئے ہیں اور وہ دہلی پولیس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اور فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد پر کیس درج کرانے کےلئے طلبہ احتجاج کررہے ہیں اور دلی پولیس مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں یہ دوسرا موقع ہے جب جامعہ کے طلباء پر حملہ ہوا ہے ، پولیس انتظامیہ اس طرح کے حملے کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں