دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز22فروری2020) سسرال میں اپنے ہی نندوئی کی ہوس کا شکار بنی شادی شدہ کا اس کے شوہر نے بھی ساتھ نہیں دیا،الٹا شکایت کرنے پر اسے گھر سے نکال دیا گیا،اتنا ہی نہیں سسرالیوں کے ظلم کا شکار شادی شدہ مائکہ آکر رہنے لگی تو شوہر نے وہاں جاکر اسکو تین طلاق دے دیا،متاثرہ نے پولیس کو تحریر دیکر قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق شہر کے ایک محلہ کی باشندہ خاتون نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ قریب پانچ سال قبل اسکا نکاح ضلع شاملی کے گاؤں گنگیرو کے رہنے والے ایک نوجوان سے ہوا تا،سسرال میں ہی گاؤں ٹٹولی کا رہنے والا اسکا نندوئی بھی رہتا تھا،الزام ہے کہ چند روز قبل جب اس کے سسرال والے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے تو موقع کا فائدہ فائدہ اٹھا کر نندوئی نے اسکو پکڑ لیا۔
اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کی عصمت دری کی،خاتون کے مطابق سسرال والوں کے واپس آنے پر جب اس نے اس کی شکایت سسرال کے لوگوں سے کی تھی تو انہوں نے رسوائی کا حوالہ دیکر اس کو خاموش کرا دیا،لیکن کچھ دنوں کے بعد نندوئی نے سسرال والوں کی شہ پر اسکو پھر سے اپنی ہوس کا شکار بنا لیا جب اس نے کوتوالی میں جاکر شکایت کرنے کی دھمکی دی تو الزام ہے کہ سسرال والوں نے اس کو گھر سے باہر نکال دیا جس کے بعد وہ مائکہ آکر رہنے لگی،الزام ہے کہ 18فروری کی دوپہر کو اسکا شوہر اپنی والدہ اور بہنوئی کے ساتھ اس کے گھر آئے اور اسے تین طلاق دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں