پربھنی (یو این اے نیوز۔3جنوری 2020) آج یہاں جنتور ضلع پربھنی میں سی اے اے، این آر سی، اور این پی آر کی مخالفت میں جنتور کی ہندو مسلم تنظیموںکے اشتراک سے ایک عظیم الشان احتجاجی اجلاس احاطہ ضلع پریشد اردو اسکول جنتور منعقد ہوا ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کے علاو ہ برادران وطن نے شرکت کی اور پر زور انداز میں ان کا قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا۔ اس موقع پر جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہاقانون شہریت میں جو ترمیم کی گئی ہے وہ ہندوستان کے دستور کے دفع 14 کے خلاف ہےجو کہ دستور ہند کے بنیادی حقوق میں سے ہے،جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام ہندوستانی شہری کو بھارت کے علاقہ میں قانون کی نظر میں مساوات یا قوانین کے مساویانہ تحفظ سے محروم نہیں کرے گی ۔مولانا صدیقی نے جمعیۃ علما اور اکابرین کی ملک و ملت کے لئے کی گئی خدمات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے فر مایاشیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ نے متحدہ قومیت کا نعرہ دیا ،اور ملک کے تقسیم کی شدت سے مخالفت کی ۔
آج ملک کے حالات کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ آج پھر ہندو مسلم کے نام پر بانٹنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندومسلم،سکھ،عیسائی،دلت ودیگر تمام پسماندہ طبقات کو ملکر لڑنا ہوگا اور دشمن کو ہمیں آپس میں بانٹنے کی سازش کو ناکام کرنا ہوگا ،تبھی ہم اپنے ملک کو بچا سکیں گے۔اس موقع پر ہندوستانی آئین کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کے پڑپوتے جناب راج رتن امبیدکر نے کہا کہ سیکولر آئین سے قبل ایک مخصوس طبقہ ملک کے تمام پسماندہ ذات،برادریوں کا استحصال کرتا تھا ،کسی کو باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل نہ تھا ،مگر آزادی کے بعد باباصاحب امبیڈکر نے ملک تمام طبقات کو مساوی حقوق فراہم کیے،مذہبی آزادی دی، اب ہمارے ان حقوق کو دنیا کی کوئی طاقت ہم سے چھین نہیں سکتی اس لئے ہم سبھی کو ملکراپنے ملک کے آئین کی حفاطت کرنا ہے۔
اس احتجاجی پرو گرام کا انعقاد قاری سعد بن اسلم صاحب صدر جمعیۃ علما منجھلے گاؤں کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ۔مولانا عبد الجلیل تابش ملی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑا نے افتتاحی خطاب کیا جبکہ صدر اجلاس مولانا تجمل احمد خان صدر جمعیۃ جنتور نے تمہیدی کلمات پیش کیے مولانا سراج الدین ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے یہ پروگرام جنتور کے ہندو مسلم ومختلف تنظیموں کے اشتراک سے جمعیۃ علما جنتور کی قیادت میں عمل میں آیا اجلاس کو کامیاب بنانے میں نگرپریشد صدر کفیل فاروقی،محمد ہارون لاڈلے ،راحیل احمد،اعجاز احمد پترکار،عثمان خان کونسلر،مفتی مصدق خان اشاعتی،شکیل احمد عرف ببلو پترکار،عبدالعلیم پترکار،عبد الرحمان لاڈلے کونسلر،عبدالمقیت سابق کونسلر،سید ہاشم جمعدار،مرزا او سامہ بیگ اور شہر کے تقریبا تمام کونسلرس،علماءکرام اور نوجوانوں نے اہم کردار اداکیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں