تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

اپیل!

ملک کی موجودہ ظالم حکومت کی جانب سے لائے گئے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے سیاہ قوانین کے خلاف پچھلے دو ماہ سے پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ ملک تو ملک بیرون ممالک میں بھی ان قوانین کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بروز اتوار 16/ فروری 2020ء کو دوپہر 3 بجے سے شہر گلستان بنگلور کے فریڈم پارک میں بہوجن کرانتی مورچہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہئ عام منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں مفکر قوم و ملت حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم 

اور بامسیف کے قومی صدر جناب وامن مشرام صاحب اور دیگر مذاہب کے رہنما بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوکر اپنے بصیرت افروز خطابات سے سامعین کو مستفید فرمائیں گے۔ لہٰذا مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹرمحمد فرقان و جملہ اراکین نے ملک کے تمام باعزت شہریوں سے اس احتجاجی جلسہئ عام میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر حکومت وقت سے مذکورہ سیاہ قوانین کے خلاف اپنا احتجاج درج کروانے کی اپیل کی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad