تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

ایس ڈی پی آئی راجستھان کی ریاستی نمائندہ کونسل کا انعقاد 6اہم قرارد اد منظور

کو ٹہ(یواین اے نیوز 16فروری2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)راجستھان شاخہ نے 15فروری کو کوٹہ کے ہوٹل وائی کے ایس میں ریاستی نمائندہ کونسل(State Representative Council) اجلاس کا انعقاد کیا۔ جس میں پارٹی کے ریاستی و ضلعی سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ نمائندہ کانفرنس میں پارٹی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید اور محمد شفیع ابزرورس کی حیثیت سے شریک رہے۔اجلاس میں گزشتہ دیڑھ سال میں ریاست راجستھان کے ذریعے کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے سال میں پارٹی کو تنظیمی اور سیاسی طور پر کس طرح مستحکم بنایا جائے اس بارے میں تبادلہ خیال ہوااور تجاویز حاصل کی گئیں۔ اجلاس میں ریاستی صدر محمد رضوان خان، ریاستی نائب صدر ظفر امین، قومی جنر ل سکریٹریان عبدالمجید،محمدشفیع، قومی سکریٹری سیتارام کھوئیوال اور ریاستی نائب صدر گرجنت سنگھ، خالد منظور نے خطاب کیا۔

اجلاس میں ایس ڈی پی آئی راجستھان کی سہ ماہی سرگرمیوں پر مشتمل بلٹین بھی جاری کیا گیا۔ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس کے اختتام پر درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں۔1)۔ پارٹی کو ایس ٹی، ایس سی، او بی سی تحریک میں تعاون کرنا چاہئے۔ 2)۔ ریاست میں کسان پالیسی بنانے کیلئے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالا جانا چاہئے۔ 3)۔خواتین کی حفاظت کیلئے حکومت کو پالیسی مرتب کرنا چاہئے اور ان پر عمل در آمد کرنا چاہئے۔ 4)۔اقلیتی بہبود کیلئے حکومت کو خصوصی پالیسی کا اعلان کر نا چاہئے۔ 5)۔ بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے حکومت وقتی پالیسی کا اعلان کرے۔ 6)۔ صحت مند راجستھان کیلئے صحت خدمات کو مضبوط اور وسعت دینے کا حکومت سے مطالبہ۔ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس میں پارٹی کے ریاستی نمائندے محمد رضوان خان، قومی سکریٹری سیتارام کھوئیوال،یاسمین فاروقی، مہرالنساء خان، ریاستی نائب صدر گرجنت سنگھ، ظفر امین، ریاستی جنرل سکریٹری اشفاق حسین اور ضلعی عہدیدار شریک تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad