تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

سرائے میر کے نیم تعمیر پلیٹ فار کاکام شروع! مسافروں کی پریشانی ہوگی دور فروری تک تعمیر کا کام مکمل ہونے کی امید

سرائے میر ، اعظم گڑھ :محمد عامر اصلای(یواین اے نیوز29جنوری2020)سرائے میر ریلوے پلیٹ فارم کی ادھوری تعمیر اب ایک مہینہ میں مکمل ہوگی ساتھ ہی پلیٹ فارم کی تزئین کاری بھی کی جائے گی جس سے مسافروں کو بڑی راحت ملنے کا امکان ہے۔ فی الحال ادھورے پلیٹ فارم کی تعمیر سے ایکسپریس ٹرینوں کے آدھے مسافر ہائی لیبل کے پلیٹ فارم سے اور آدھے زمین سے اٹھا اٹھا کر بوگیوں میں بیٹھائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ ۱۸۹۹ء میں برٹش حکومت کے دور اقتدار میں شاہ گنج بلیا کے درمیان پیسنجر ٹرین چلتی تھی اور اسی حساب سے چھوٹا سا پلیٹ فارم بھی تعمیر کیا گیا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان میں ریلوے کا جال بچھ گیا مگر بہت سی حکومتیں آئیں اور گئیں مگراس روٹ پر کسی کی نگاہ نہیں پڑی۔ آج سے تقریبا۲۵ برس قبل کی حکومت کی نگاہ اس روٹ پربھی پڑ گئی اور اس چھوٹی لائن کو بڑی لائن میں تبدیل کردیا گیا۔ ابتداء میں ہفتے وار دوایک ٹرینیں چلائی گئیں جو کافی کامیاب رہیں۔

 فی الحال اس روٹ پر ایک درجن سے زائد ایکسپریس ٹرینیں چلاتی ہیں۔اسکے باوجودمسافروں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں ہیں۔ پانچ برس پہلے ۵۸۰ میٹر ہائی لیبل کا پلیٹ فارم کا منصوبہ تھا مگر تین سو میٹر پلیٹ فارم کی تعمیر کے بعد کام رک گیا جو آج بھی رکا ہوا ہے۔ اس سے آدھی ٹرین کے مسافر ہائی لیبل پلیٹ فارم سے اور آدھے زمین سے اٹھا اٹھا کر بوگیوں میں بیٹھائے جاتے ہیں۔ مگر اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور ادھورے پلیٹ فارم کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ٹھیکیدار دیپونگھ نے نمائندہ کو بتایا کہ ۲۸۰ میٹر پلیٹ فارم کی تعمیر کی جائے گی ۔ ۸۰ میٹر پورب طرف اور ۲۰۰ میٹر ) پچھم کی جانب تعمیری کام فروری ماہ کے آخر تک مکمل ہوجائیگا، انہوں نے بتایا کہ پلیٹ فارم کی تزئین  کاری بھی ہوگی۔ مارچ تک سرائے میر اسٹیشن کی شکل تبدیل ہوجائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad