جونپور(یو این اے نیوز 29جنوری 2020) دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت قائم ہونے والی شاہ گنج تحصیل حلقہ کی پہلی پبلک لائبریری کیلئے آج بروز بدھ ٹرسٹ کے صدر مولانا عمران صدیقی ندوی کی جانب سے اپنا ذاتی کتب خانہ ہدیہ کیا گیا جسے بذریعہ ریل پارسل شاہ گنج کیلئے ممبئی سے روانہ کیا گیا ہے مولانا کے ذاتی کتب خانہ میں مختلف موضوعات پر سیکڑوں عربی اور اردو کتابیں تھیں جنہیں رخصت کرتے ہوئے مولانا نے ایک جذباتی پوسٹ اپنے فیسبک وال پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا اپنی زندگی میں ذاتی کتابوں کو خود سے جدا کرنا بڑا ہی مشکل کام ہے۔
لیکن مفاد عامہ کیلئے یہ کرنا پڑتا ہے۔ہمارے نمائندے نے آج جب ٹرسٹ سیکریٹری امتیاز ممتاز ندوی سے لائبریری کے افتتاح سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ آئندہ ۳۱/جنوری کو اراکین دارالقرآن کی ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں لائبریری کے افتتاح تاریخ سمیت نئے مکاتب ک قیام و پرانے قائم کردہ مکاتب کو مزید منظم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی مجلس انتظامیہ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں