چاندپور/21 جنوری (محمد شاہد) نگر پالیکا پریشد چاند پور کے بورڈ کی میٹنگ میں شہر کا کوڑا ، گندگی ڈالنے کے لئے گاو ¿ں کھیڑکی میں 2.070 ہیکٹر میٹر ٹچنگ گراو ¿نڈ (زمین) خریدنے کی تجویز کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں مختلف وارڈوں میں لاکھوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کرانے اور پائپ لائن بچھانے کی تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بورڈ کے اجلاس میں سبھی 25 کونسلر موجود تھے۔ نگر پالیکاکے احاطے میں منعقد ہوا بورڈکا اجلاس، چیئرپرسن محترمہ فہمیدہ بیگم کی صدارت میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں شہر کی ہمہ جہت ترقی کے لئے شہر کے مختلف وارڈوں میں سڑکوں کی تعمیر اور رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی تجویز کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔
 بورڈ کے اجلاس میں موجود تمام کونسلرز نے شہر کی ترقی کے لئے چیئرپرسن محترمہ فہمیدہ بیگم کو منظوری دی اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ بورڈ کی میٹنگ میں بلدیہ کے ایگزیکٹو آفیسر جناب انوج کوشک ، صفائی اور فوڈ انسپکٹر مسٹر نوبہار سنگھ ، شہزاد مبین، راحت علی ، سلمان نورحمیدی، مسز سادھنا اروڑا کے علاوہ کونسلر چترا ، فردوس جہاں ،محمد فرقان ،محمد عامر ، محترمہ ممتاز جہاں، محترمہ فرزانہ خاتون ، اوم پرکاش سینی ، فروزہ بیگم ، مندیپ چودھری ، محترمہ مینا ، مہتاب ، سکندر ، شبو ، محترمہ تبسم خان محترمہ رینکل اگروال ، محمد اشرف ، ندیم احمد ، محمد پرویز ، زبیدہ خاتون ، محمد ارشاد ،روپ سنگھ ، رئیس احمد ،اور شگفتہ پروین موجود رہیں۔ 
شہر کے باشندوں کو ملے گی راحت بورڈ کی میٹنگ میں ٹچنگ گراﺅنڈ گندگی ڈالنے کے مقام کی خرایداری کے لئے منظوری ملنے سے لوگوں کافی راحت ملے گی۔واضح ہو کہ شہر میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے کوئی جگہہ نہ ہونے کے سبب شہر کاکوڑا مختلف روڈوں پر ڈالا جا تا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، لیکن اب ٹچنگ گراﺅنڈ خریدنے کے لئے بورڈ کی منظوری ملنے سے شہر کے مسئلہ کا حل ہو جائے گا ۔

 
 
 
         
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں