نیی دہلی-(یو این اے نیوز 19 فروری 2020) دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ دو ماہ سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کررہے مظاہرین  سے مذاکرات کرنے کے لیےسپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ مصالحت کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن ،شاہین باغ پہنچ کر بات چیت کی ، بات چیت سے پہلے مظاہرین نے کہا ہماری بات میڈیا کی غیر موجودگی میں ہوگی
۔کچھ دیر بعد میڈیا کی غیر موجودگی میں بات چیت شروع ہوئی گفتگو کے بعد میڈیا سے سادھنا رام چندرن نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے احتجاجیوں کا موقف جا ننے کے لیے ہمیں بھیجا ہے  اور ہمنے ان سے بات کی  ہمارے انکے درمیان بہت پیس فل بات ہوئی کل ہم پھر شاہین باغ مظاہرین سے بات چیت کرنے آئنگے ۔اور انکے مطالبات سنیں گے واضح رہے کہ شہریت ترمیم قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف  دو ماہ سے شاہین باغ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 
مظاہرین نے سپریم کورٹ کی طرف بھیجے گئے مصالحت کاروں سے کہا ہم لوگوں کو بہت برا بھلا کہا گیا ہمکو ملک مخالف کہا گیا۔ہمیں پانچ پانچ سو روپے اور بریانی  پر احتجاج کرنے والا بتایاگیا۔واضح رہے آج کی گفتگو سے کوئی نتیجہ سامنے نکل کر نہیں آیا ہے دیکھنا دلچسپ ہوگا کی کل کی ملاقات میں کیا بات سامنے نکل کر آتی ہے 

 
 
 
         
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں