دیوبند ۔دانیال خان(یو این اے نیوز 22اکتوبر 2020)دیوبند کے قریبی گاؤں مہتولی میں واقع سرکاری پرائیمری اسکول میں محکمہ تعلیم کی ایس آر جی ٹیم نے اسمارٹ کلاس کا افتتاح کیا اور اسکول کے نظم اور اساتذہ کی تعریف کی۔
اسکول کی پرنسپل پونم نامدیو نے بتایا کہ اسمارٹ کلاس کو بنانے میں اسکول اسٹاف نے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ہمارا منصوبہ طلبہ و طالبات کو انگلش میڈیم اسکولوں کی طرز پر تعلیم اور تمام سہولیات دینے کا ہے۔
انہوں نے طلبہ و طالبات سے وقت کی پابندی اور دئے گئے ہوم ورک کو ادھورا نہ چھوڑنے کی نصیحت کی۔اس موقع پر گاؤں پردھان شرون کمار سمیت اسکول کا جملہ اسٹاف موجود رہا۔

 
 
 
         
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں