چاندپور۔رپورٹ محمد شاہد(یو این اے نیوز 21جنوری 2020) کانگریس کے پی سی سی ممبر اور چاند پور کے سماجی کارکن رضا عسکری رضوی نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت سماج کو توڑنے کی گھناو ¿نی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کمزور ہوتا جارہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ معاشرے کو جوڑنے کی پالیسی پر کام کرتے ہوئے ، سب کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے جب سے مرکز اور ریاست میں اقتدار سنبھالا ہے تب سے ہی امتیازی سلوک کی پالیسی اپناتے ہوئے معاشرے کو توڑ رہی ہے۔ اقلیت ، دلت اور غریب سماج کی پالیسی دوغلی ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کسی بھی قیمت پر اچھی نہیں ہوسکتی ہے۔ جو اپنے دیش کی عوام کو پریشانی میں ڈالے ،سرکار کو سبھی کی بھلائی کے لئے کام کرنا چاہئے۔
 انہوںنے کہا کہ سبھی لوگوں کو متحد ہو کر مرکزی اور ریاستی سرکار کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے ، سماج میں بھائی چارہ قائم رکھتے ہوئے فرقہ پرست اور سماجک طاقتوں کے خلاف تحریک چلائی جانی چاہئے ۔ انہوںنے دہلی کے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے وجتنی مضبوطی سے لڑ ائی لڑ رہی ہیںوہ قابل تعریف ہے ، ہم ان کو سلام کرتے ہیں تایخ کے صفحہ پر آب زر سے لکھا جائے گا شاہین باغ کا نام آج ہندوستان کا ہر شہری تمہاری اقتدا کر رہا ہے انہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار نے ایران کا نہ نبھا کر امریکہ کا ساتھ دیکر شیعہ سماج کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا کام کیاہے۔

 
 
 
         
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں