دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 31جنوری2020)سی اے اے،این پی آر اور این آر سی کی مخالفت میںدیوبند کے عیدگاہ میدان میں جاری خواتین کے غیر معینہ دھرنے اور نمازجمع کے پیش نظر پولیس نے فلیگ مارچ کیا،اس دوران دو بائکو ں پر تین تین نوجوانوں کے بیٹھنے پر انکی بائکوں کو سیز کر دیا گیا ساتھ ہی چائنیز مانجھا فروخت کرنے والی دو دوکانوں میں رکھا مانجھا بھی سیز کر دیا۔دوپہر کے وقت ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا کی قیادت میں پولیس نے کوتوالی سے خانقاہ پولیس چوکی تک فلیگ مارچ کیا۔
مین بازار سے ہنو مان چوک ہوتے ہوئے جب ایس پی دیہات کچھ آگے بڑھے تو بازار میں واقع پتنگ کی دو دوکانوں پرجاکر جب انہوں نے مانجھا چیک کیا تو وہاں چائنیز مانجھا موجود پایا گیا جس پر انہوں نے مانجھے کو فوری طور پر سیز کراتے ہوئے دوکاندار وں کے خلاف کارروائی کئے جانے کے احکامات پولیس کو دئے۔ایس پی دیہات نے بتایا کہ قانونی نظم و نسق بر قرار رکھنے کے لئے ضروری کارروائی جاری رہیگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں