تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

دارالعلوم دیوبند کا طالب علم سڑک حادثے میں جان بحق

رپورٹ۔دانیال خان۔دیو بند ۔(یو این اے نیوز 28جنوری 2020) ٹرک کی زد میں آکر دارالعلوم دیوبند کے شعبۂ تجوید کا طالب علم سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ معلومات کے مطابق مظفر نگر کے تھانہ چھپار کے گاؤں بسیڈہ کا رہنے والا دارالعلوم دیوبند کا طالب علم 19سالہ شعیب احمد پیر کی صبح موٹر سائیکل کے ذریعہ اپنے گھر سے دارالعلوم آرہا تھا، جیسے ہی وہ سانپلہ روڈ پر پہنچا توپیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے طالب علم کی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماردی،

 جس کے نتیجہ میں طالب علم شدیدطور پر زخمی ہوگیا، جس کو راہگیروں نے دیوبند سی ایچ سی میں داخل کرایا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد زخمی کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا جہاں دوران علاج اسکی موت واقع ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس اور جمعیتہ علماء ہند کے ذمہ داران نے تمام تفصیلات معلوم کی۔ طالب علم کی موت سے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلبہ مدارس میں غم کا ماحول بنا ہوا ہے۔

کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ہے،ٹرک کو قبضہ میں لیکر تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad