لکھنؤ۔(یو این اے نیوز 21جنوری 2020) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف حسین آباد گھنٹہ گھر میں احتجاج جاری ہے ۔ ادھر ، کچھ میڈیا رپورٹس کے ذریعہ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی بیٹی ، ٹینا یادو اس احتجاج کے سپورٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ، ٹینا یادو اچانک 18 جنوری کو گھنٹا گھر پہنچی اور لوگوں کے احتجاج میں حصہ لیا۔اس دوران ، دھرنے پر بیٹھے لوگ ، خاص طور پر لڑکیاں ، ٹینا کے ساتھ سیلفیاں لیتی نظر آئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹینا کے کچھ دوست پروٹسٹ میں شامل ہیں ، وہ ان کی حمایت کرنے کے لئے گھنٹہ گھر پر پہنچی تھیں۔
لیکن یہ معاملہ منگل کے روز اس وقت منظرعام پر آیا جب اس کی تصویر وائرل ہوئی۔واضح رہے گزرے جمعہ سے لکھنؤ کی خواتین بڑی تعداد میں دہلی کے شاہین باغ کی طرح پرانے لکھنؤ کے گھنٹہ گھر کے سامنے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ پولیس نے احتجاج کے تعلق سے مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی سومیہ رانا اور فوزیہ رانا پر پولیس نے الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس انکے کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سرکاری ملازم پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیاہے،واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو خود سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں