ارریہ،معراج خالد(یواین اے نیوز21جنوری2020)ارریہ نگر پریشد حلقہ نمبر 20 کے باشندہ اور سوربھ نرسنگ ہوم کے بانی ڈاکٹر مجاہد عالم کو جدیو سماج سدھار سیل کا ضلع صدر منتخب کیا گیا ڈاکٹر ایم عالم گذشتہ 15 سالوں سے سماجی خدمات کو بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں خصوصاً ان کی طبی خدمات سے لوگ کافی متأثر بھی ہیں جس کی بنیاد پر انہیں جدیو کی طرف سے اس عہدے کیلئے منتخب کیا گیا،نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم عالم نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار ترقی پسند عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
اگر اگر زمینی سطح پر کام کرنے والے وزرائے اعلی کی فہرست تیار کی جائے تو نتیش کمار سر فہرست ہوں گے ان کے عزائم کو گھر گھر تک پہنچانا میرا اولین فریضہ ہوگا 17 جنوری کو جدیو سماج سدھار سیل کے ریاستی صدر جتیندر نیرج نے انہیں رکنیت کی سرٹیفکٹ دیکر ضلع صدر نامزد کیا ضلع صدر بننے پرڈاکٹر غلام سرورڈاکٹر طارق جمال ڈاکٹر مہتاب عظیم عبد الجبار غالب سمیت سینکڑوں لوگوں نے مبارکبادی پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں