تازہ ترین

اتوار، 3 دسمبر، 2017

اشرف العلوم کنہواں کے اجلاس صدسالہ کو کامیاب بنانے کیلئے باشندگان کنہواں کی دہلی میں میٹنگ

اشرف العلوم کنہواں کے اجلاس صدسالہ کو کامیاب بنانے کیلئے باشندگان کنہواں کی دہلی میں میٹنگ
نئی دہلی،رپورٹ عامر ظفر(یواین اے نیوز 3دسمبر2017)بہار کی عظیم اور قدیم دینی درس گاہ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں کے سوسال مکمل ہونے پرمارچ 2018 میں ہونے والے اجلاس عام کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں دہلی کے نبی کریم میں مقیم باشندگان کنہواں نے گزشتہ روز ایک میٹنگ طلب کی اور اس میں مختلف انداز سے اجلاس کو کامیاب بنانے کے طریقہ پر غور وخوض کیا گیا ۔
میٹنگ میں کنہواں بستی سے تعلق رکھنے والے محمد مصطفے ،امتیاز عالم ،محمد قمر عالم ،مولانا محمود عالم،عبد الجبار،محمد نور عالم ،ریاض عالم،محمد اسلم ،شمیم بھائی ،منظر عالم ،محمد منے ،صدر عالم ،مسعود بھائی سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کی ،علاوہ دارالعلوم صدیقہ کے مہتمم مولانا انیس الرحمن نعمانی اور قاری تنویر عالم نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا ۔میٹنگ کی صدارت کا فریضہ اشرف العلوم کنہواں کے استاذ مولانا اسعد اللہ نے انجام دیا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے شرکت کی ، اس موقع پر باشندگان کنہواں سے کہاگیا کہ ان کیلئے یہ بات باعث فخر اور قابل رشک ہے کہ اشرف العلوم جیسا تاریخی اور عظیم ادارہ ان کے گاﺅں میں واقع ہے اور اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں انہیں سب سے زیادہ کلیدی روال اداکرنے کی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ بہار کے سیتامڑھی ضلع میں ہندونیپال کی سرحد پر واقع اشرف العلوم کنہواں بہار کا عظیم اور تاریخی ادار ہے ،آج سے سوسال قبل 1918 میں مولانا صوفی رمضان علی نے قائم کیا تھا ،سوسال مکمل ہونے پر مجلس شوری نے 24 تا26 مارچ 2018 کو سہ روزہ جشن صدسالہ منانے کا اعلان کیا ہے ،جس کی تیاری جاری ہے ۔مزید تفصیل کیلئے مولانا اسعد اللہ سے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتاہے ۔
9718829175

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad