تازہ ترین

اتوار، 3 دسمبر، 2017

شانتی سندیش سینٹر بلریا گنج اعظم گڑھ کی طرف سے بہوجن مہا سمیلن میں500 لوگوں نے قرآن واسلامی کتابیں حاصل کیں


شانتی سندیش سینٹر بلریا گنج اعظم گڑھ کی طرف سے بہوجن مہا سمیلن میں500 لوگوں نے قرآن واسلامی  کتابیں حاصل کیں


بلریاگنج ۔رپورٹ حافظ دانش فلاحی 
(یو این اے نیوز 3دسمبر 2017)
برادران وطن کے اندراسلام کے تعلق سے پیدا ہونے غلط فہمیوں کو دور کرنا اور اُنہیں صحیح اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہم سب کافرض منصبی ہے۔یہ وقت کی ضرورت اور بہت سارے مسائل کے حل کا ضامن بھی ہے۔اس تعلق سے کوشش کرنا بہترین کوشش ۔اور قربانی دینا بہترین قربانی ہے۔یہ کام جوانوں کی بیش قیمت جوانیاں اور صلاحیت مندوں کی اعلی ترین صلاحیتوں کا متقاضی ہے۔خصوصا موجودہ ہندوستان میں اس کی اہمیت اور ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے۔جہاں نفرت اور دشمنی کوبڑھاوا دیکر ایک پوری کمیونٹی کے اندر ابال پیدا کیا جارہا ہے۔ضرورت ہے کہ ایک ایسا گروپ ہو جو برادران وطن کے اندراسلام کے تعلق سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرے ۔اور ان کے ایک ایک فرد تک اسلام کی روشنی پہونچائے۔لیکن عموما مسلمانوں کی طرف سے منعقد کئے جانے والے کسی ایسے پروگرام میں لوگ پہونچ نہیں پاتے ۔چنانچہ ان تک چاہنے کے باوجود بھی حقیقت نہیں پہونچ پاتی۔مناسب ہے کہ اب خود کوئیپروگرام کروانے کے بجائے ان کے ذریعہ منعقدہ پروگراموں ۔یگوں۔سمیلنوں میں پہونچ کر ان تک اپنی بات پہونچائ جائے ۔شانتی سندیش سینٹر بلریاگنج اعظم گڑھ نے اس کے تعلق سے ایک پہل کی ہے۔اور مختلف جگہوں پر ہونے والے سمیلنوں اور میلوں میںدعوتی کیمپ لگانے کاکام کررہے ہیں۔اور اس سے جڑے نوجوان اس میں اپنا قیمتی وقت و صلاحیتیں لگا رہے ہیں۔3 دسمبر 2017 کو بگھیلا بلریاگنج میں لگنے والے ایک عظیم الشان بہوجن مہا سمیلن میں ایک دعوتی کیمپ لگا یا گیا ۔جس میں ایک دن میںتقریبا 500 برادران وطن نے قرآن اور اسلام سے متعلق کتابوں کو انتہائی دلچسپی اور شوق کے ساتھ حاصل کیا ۔یہ ایک خوش آئندپہلو ہے کہ برادران وطن کی اکثریت اسلام کو سمجھنا چاہتی ہے۔ضرورت ہے اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ہر گھر تک اسلام کے پیغام کو پہونچایا جائے۔اللہ ہم سب کو اپنی دعوتی ذمہ داریوںکا بحسن و خوبی ادا کرنے کی توفیق دے۔آمین۔
حافظ دانش فلاحی ۔
سکریٹری شانتی سندیش سینتر۔بلریاگنج۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad