آنند نگر مہراج گنج۔ رپورٹ عبید الرحمن الحسینی
(یو این اے نیوز 6دسمبر 2017)
آج ہندوستان میں اقلیتی طبقوں اور خصوصا مسلمانوں کے ساتھ جو عدم رواداری اور ناانصافی کا سلوک کیا جارہا ہے وہ کسی بھی وطن پرست
کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے، موجودہ حکومت کی باگ ڈور جن لوگوں کے ہاتھ میں ہے ان کی اکثریت پسندی اور نفرت پھیلانے میں مشہور ہے.مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الہدی قاسمی نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ لگانے والے آج سب کا وناش اور اپنا وکاس میں مشغول ہیں، حکومت اپنا اصل کام بھول کر عوام کے درمیان نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، اور اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے ہندوستانیوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے پر کار فرما ہے، عوام کے بنیادی حقوق کی تکمیل ملک کی ترقی کو ترجیحات میں شامل کرنے کی بجائے حکومت نے ملک میں فرقہ پرستی کو فروغ دینا اپنا مقصد بنا لیا ہے، موجودہ دور میں ہندوستان کے حالات نہایت ہی پیچیدہ ہیں، سیاسی بازگیروں کے ناپاک منصوبوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، مذہب ذات پات اور نفرت کے نام پر سیاست کرنے والوں اور عوام سے جھوٹے وعدے اور جملے کہنے والوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں