تازہ ترین

بدھ، 6 دسمبر، 2017

کامیاب کھلاڑیوں کو ڈگری کالج کے پرنسپل نے نوازا


کامیاب کھلاڑیوں کو ڈگری کالج کے پرنسپل نے نوازا

مین پوری۔ رپورٹ حافظ محمد ذاکر
(یو این اے نیوز 6دسمبر2016)
     دو روزہ بلاک سطح کھیل مقابلہ میں، پرائمری اسکول سمرائی کی لڑکیوں کو غلبہ رہا،سمرئی کے طلباء نے زیادہ تر مقابلوں میں انعامات حاصل کئے ہیں،
  بدھ کو نیشنل پی،جی،کالج کے میدان میں منعقد مختلف مقابلوں میں 100 میٹر دوڑمیں سمرئیکے آدتیہ پہلا مقام اور روئی کے روی کمار نے   دوسرا مقام حاصل کیا،. 200میٹر کی دوڑ میں روئی کے اروند ، سمرئی کے تانیا پہلا مقام حاصل کیا،لمبی کود میں بیلوں کے شارق علی،و سمرئی کی سویتا نے لمبی چھلانگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی. کبڈی میں، سمرئی کی ٹیم نے اول مقام حاصل کیا ،وہی دوسرے مقام پر بیلوں کی ٹیم رہی ،کھو کھو کھیل میں گرام روئی کی ٹیم کا دبدبہ رہا ، گولا پھینک میں سمرئی کے کرن نے پہلا مقام حاصل کیا ، ڈاکٹر وی کے سنگھ، این ڈی کالج کے پرنسپل نے جیتنے والی طالب علموں کو ایوارڈز تقسیم کیا.
     اس کے بعد منعقد اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وی کے سنگھ نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت    تو ہوتی ہی ہے ،اس سے ہار نے والی ٹیم کو مزید محنت کر نے کی ضرورت ہے ،اس تقریب میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو تقریب کے لئے انعام دیا گیا ،اس موقعہ پر راجیو یادو، مہندر پرتاپ، کوشل کشور، یوگیش یادو، جے پی پال، راکیش چترویدی، پرمود یادو، آلوک شاکیہ، عمران خاں، پرسون پانڈے ، گووند پانڈے، محمد شمیم، راجیو گپتا، انل کمار، ونے اگنی ہوتری، اجے شرما، ابھیشیک گپتا، عشرت علی موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad