تازہ ترین

اتوار، 10 دسمبر، 2017

دسمبر کے اخیر میں شکیلیت وقادیانیت کے بڑھتے ہوئے فتنہ کے انسداد کے لیے عظیم الشان ’’ تحفظ ختم نبوت کانفرنس‘‘ منعقد کرے گی،جمعیۃ علماء ہند


دسمبر کے اخیر میں شکیلیت وقادیانیت کے بڑھتے ہوئے فتنہ کے انسداد کے لیے عظیم الشان ’’ تحفظ ختم نبوت کانفرنس‘‘ منعقد کرے گی،جمعیۃ علماء ہند
 
نئی دہلی:(یواین اےنیوز10دسمبر2017)آج یہاں مدنی ہال بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی دفتر جمعیۃ علماء ہندمیں جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں موجودہ فرقہ وارانہ صورت حال سمیت کئی اہم وبنیادی مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔اجلا س کے بعد مولانا محمد عابد قاسمی صدر جمعےۃ صوبہ دہلی اور جنرل سکریٹری مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے مشترکہ طور سے اعلان کیا کہ ریاستی جمعےۃ رواں ماہ دسمبر کے اخیر میں شکیلیت وقادیانیت کے بڑھتے ہوئے فتنہ کے انسداد کے لیے عظیم الشان ’’ تحفظ ختم نبوت کانفرنس‘‘ منعقد کرے گی ، اس سے متعلق جائے وقوع او روقت کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ دہلی میں بالخصوص یونیورسٹی وکالج کے طلباء کو دین وایمان سے پھیر کر مرتد کیا جارہا ہے ، جس کا مثبت و موثر طریقے سے جواب دینا ضروری ہے ، اس کانفرنس میں سبھی مسلکوں کے علماء و ذمہ داران کو ایک اسٹیج پر جمع کیا جائے گا اور اس جیسے فتنوں کے خلاف ایک جامع اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ان دونو ں حضرات نے کہا کہ میٹنگ میں ملک کے موجودہ فرقہ وارانہ حالات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی اورطے ہوا کہ ہونے والی کانفرنس میں یہ مسائل بھی زیر بحث ہو ں گے ۔ مولانا جاوید قاسمی نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں دہلی میں اوقاف کی بربادی اور بند پڑی مساجد کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا اور مساجد واوقاف کی بازیابی کے لیے ایک آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،اس کمیٹی میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں: (۱) مولانا عابد قاسمی صدر جمعےۃ علماء صوبہ دہلی (۲) مولانا داؤ د امینی اسعدی نائب صدر جمعےۃ علماء صوبہ دہلی ( ۳) شیخ علیم الدین اسعدی نائب صدرجمعےۃ علماء صوبہ دہلی( ۴) مولانا غیور احمد قاسمی (۵) مولانا طلحہ مہرولی (۶) قاری محمد عارف امام و خطیب نرسری مسجد (۷) جاوید صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء صوبہ دہلی(۸) قاری عبدالسمیع نائب صدر جمعےۃ علماء صوبہ دہلی۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے پر سخت ناراضی ظاہر کی گئی اور دہلی کے مسلمانوں کے جذبات سے یہاں موجود امریکی و اسرائیلی سفارت خانہ کو آگاہ کیا گیا کہ وہ مشرق وسطی میں ظالم اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو جواز بخشنے والے منصوبے سے بازآئے۔اجلاس نے آسام کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر مسرت کا اظہا ر کیا گیا اور اس تاریخی فیصلے کے سلسلے میں جدوجہد کرنے والے تمام اداروں بالخصوص جمعےۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی اورمولانا بدرالدین اجمل صدر جمعےۃ علماء آسام کے لیے تشکر کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں دہلی میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی اور اتم نگر میں عیسائی مشنری کے ذریعہ پناہ دینے کے نام پر سیکڑوں روہنگیائی خاندان کو قید کے حالت میں رکھنے پر سخت تشویش ظاہر کی گئی ۔ اجلاس میں اعلان کیاگیا کہ جمعےۃ اس پر خاموش نہیں بیٹھے گی ،ان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن دینی واخلاقی کوشش کرے گی ۔ اجلاس میں اسکول ومدارس کے ذمہ داران کو متوجہ کیا گیا کہ وہ مجاہدین کی تواریخ سے طلباء کو روشناس کرانے کے لیے خصوصی مواد اپنے نصاب میں شامل کریں دوسری طرف مکاتب ومدارس کے تعلیمی و تربیتی نظام و نصاب کو بہتر بنانے کے لیے ائمہ و ذمہ داران کو متوجہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ دہلی میں اردو کی صورت حال کے پیش نظر حکومت دہلی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسکول میں اردو ٹیچر کی بحالی پر فوری توجہ دے ۔اجلاس میں معرو ف عالم دین مفتی عبداللہ پھولپوری کی وفات پر رنج و غم کا اظہا ر کیاگیا ۔مولانا جاوید قاسمی نے بتایا کہ اجلاس میں درج بالا شخصیات کے علاوہ مولانا حافظ رشید احمد قاسمی بلی ماران، وسیم صدیقی ایڈیٹر الامان، مولانا ضیاء اللہ قاسمی ، مفتینثار احمد ،ماسٹر نثار صاحب کبیر نگر، مولانا زاہد قاسمی، مولانا عبدالسبحان قاسمی صدرجمعےۃ چاندنی چوک، قاری احرارجوہر، مولانا اخلاق مصطفے آباد، سید شاہد راحت، قاری ہارون اسعدی ، قاری محمد حسن ، محمد احسان، مفتی طاہر ، حافظ نور حسن ، مفتی آصف محمود ، قاری محمود بیت العلوم جعفرآباد ، قاری جمشید، مولاناحسین احمد شاستری پارک ، مفتی سرفراز ،مفتی عمر فرید، مولانا ارشاد قاسمی بوانہ ، مولانا یوسف قاسمی ، مولاناعزیز الرحمن، مولانا غیاث الدین مظاہری ترکمان گیٹ ،حافظ افضل ذبیح بہرائچی ، مولاناعلاء الدین قاسمی، قاری شاہد چوہان بانگر، مفتی شکیل احمد قاسمی، محمد نعیم قاسمی ، قاری آزاد، محمد اسعد اللہ ، مولانا قاسم نوری ، حافظ قاری عمر ،مولانا عبدالقادر ، مولانا جمال قاسمی ،مولانا خالد گیاوی ، اقبال تیاگی ، حاجی عارف ، حاجی مبشر، ڈاکٹر ابو مسعود وغیرہ ۔اجلاس کا آغاز مفتی شکیل قاسمی کی تلاوت سے ہو ا جب کہ نعت مفتی عبدالواحد اور فیض اللہ ابن مولانا ضیاء اللہ قاسمی نے پیش کیا ۔ اجلاس کی صدارت مولانا داؤد اسعد ی نے فرمائی ، نظامت مولانا جاوید صدیقی نے کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad