این او جی اوز کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے کیلئے شیکھر آرگنائزیشن سوشل اچیور ایوارڈ سے سرفراز
نئی دہلی(یواین اےنیوز10دسمبر2017)ہندوستان کی معروف سماجی تنظیم شیکھر آر گنائزیشن کو این اوجی اوز کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے کیلئے دہلی کی مشہور تنظیم لوک ستیہ کی جانب سے سوشل اچیور ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاہے ۔گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران لوک ستیہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والوں کو مختلف ایوارڈ سے نوازا ،اسی موقع پر این جی اوز اور سماجی شعبہ میں بہتر اور قابل فخر خدمات انجام دینے کیلئے شیکھر آر گنائزیشن کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش شسودیااور آئی پی ایس اجے چودھری کے ہاتھوں سوشل اچیور ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔نائب وزیر اعلی کے ہاتھوں یہ ایوارڈ ندیم اختر اور ریحان خان نے وصول کیا ۔ایوارڈ ملنے کے بعد ندیم اختر اور شیکھر کی پوری ٹیم نے بے پناہ خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ ہماری خدمات کو سراہاگیاہے اور ایوارڈ سے نواز کر ہماری حوصلہ افزائی کی گئی ہے ،ندیم اختر نے مزید کہاکہ اس ایوارڈ سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور مستقبل میں اس سے بھی بہتر انداز میں سماجی فلاح وبہبود او ر تعلیم کے شعبہ میں کام کریں گے ۔واضح رہے کہ شیکھر آرگنائزیشن ایک معروف این جی اوہے جو تعلیم ،سماجی فلاح وبہبود اور فروغ اردو سمیت متعدد شعبوں میں کام کرتی ہے ،لڑکیوں کیلئے شیکھر آرگنائزیشن کا مستقل اسکول ہے ،اس کے علاوہ متعدد سینٹر چلتے ہیں،بڑے مشاعرے کا بھی انعقاد کرایاجاتاہے ۔ شیکھر کے سربراہ ندیم اختر نے بتایاکہ اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد لوگ شیکھر کے مختلف شعبوں سے استفادہ کرچکے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں