دھنباد کے کدیاں جامع مسجد میں9تا11دسمبرسے تین روزہ عظیم الشان اصلاحی تربیتی مجلس زیر تربیت پیر طریقت حضرت مولانا سید احمد نصر صاحب بنارسی معنقد ہونے جارہا ہے جس کی تمام تیار یاں مکمل کر لی گئی ہے

دھنباد.رپورٹ،محمد صدر عالم نعمانی(یواین اےنیوز8وسمبر2017)مریدین ومتوسلین کی تربیت کیلئے تین روزہ عظیم الشان اصلاحی نورانی عرفانی وروحانی تربیتی مجلس مورخہ 9تا11 دسمبر بروز سنیچر اتوار پیر بمقام جامع مسجد کدیاں پوسٹ بروڈا تھانہ گووند پور ضلع دھنباد جھارکھند زیر تربیت مرشد کامل پیر طریقت رہبر شریعت مفلح الامت حضرت مولانا الحاج سید احمد نصر صاحب بنارسی دامت برکاتہم خانقاہ امدادیہ بنارس یوپی (خلیفہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خانصاحب جلال آبادی وصاحب زادہ مسیح الامت حضرت مولانا صفی اللہ خانصاحب جلال آبادی) معنقد ہونے جارہا ہے. جس کی تمام تیار یاں مکمل کرلی گئ ہے. انشاءاللہ کل صبح دس بجے درس قرآن پاک سے مجلس کا آغاز ہو گا. اور گیارہ دسمبر کو بعد نماز عشاہ حضرت مولانا سید احمد نصر صاحب بنارسی دامت برکاتہم کے آخری بیان ودعاء پرمجلس کا اختتام ہوگا. تربیتی مجلس کے اختتام کےبعد بیعت فرمائینگے. نواور دس دسمبر کی مجلس صرف مریدین ومتوسلین کے لئے خاص ہے. نواور دس کی مجلس میں شرکت کرنے والے نفل روزہ واعتکاف کی نیت سے مسجد میں قیام کرینگے. جبکہ گیارہ دسمبر کی مجلس عام ہے. اس اصلاحی نورانی وعرفانی مجلس میں شرکت کرنے والے حضرات کی آمد کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوچکاہے. حضرت کے مقامی مریدین ومتوسلین مہمانوں کے استقبال کے لئے پیش پیش نظر آ رہے ہیں. ابھی سے ہی پورا قصبہ نورانی فضائوں میں ڈوبا ہوا نظر آرہا ہے . بچے جوان بوڑھےسبھی کے سر پہ ٹوپی . ہاتھ میں تسبیح .اور لب پہ ذکرواذکار کاورد جاری ہے .و ہیں ہر گھر سے تلاوت قرآن پاک کی صدا بھی گونج رہی ہے. جس سے پورا ماحول نورانی ہوگیا ہے. شیخ طریقت کے استقبال کے لئے لوگوں میں عید سے بڑھ کے َخوشی ومسرت پائ جارہی ہے حضرت کے اس تربیتی مجلس میں زیادہ تر علماء صلحاء فقہا اور مریدین ومتوسلین شرکت فرماتے ہیں. اس تربیتی مجلس میں شرکت کرنے والے تمام حضرات کے افطاری. سحری اور کھانے کا نظم کیا گیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں