اتر پردیش بلدیاتی انتخابات میں (ای وی ایم)کی دھاندلی واضح طور پر سامنے آگئی ہے ۔ ایس ڈی پی آئی
ایس ڈی پی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ بیلٹ پیپرکے نظام کو دوبارہ لاگو کیا جائے۔ اے سعید

نئی دہلی ۔ (یواین اےنیوز3دسمبر2017)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اے سعید نے اپنے اخباری اعلامیہ میں(ای وی ایم)ووٹنگ نظام کے تعلق سے اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد (ای وی ایم)ووٹنگ مشین کے تعلق سے واضح طور پر اس حقیقت کا پتہ چل چکا ہے کہ کس طرح (ای وی ایم) کا استعمال ناقابل اعتماد ہے۔ بی جے پی اس جگہ ہی کامیاب ہوئی ہے جہاں(ای وی ایم)کا استعمال کیا گیا ہے اور جن جگہوں میں بیلیٹ پیپر کا نظام کا استعمال کیا گیا ہے وہاں بی جے پی بری طرح ہاری ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی سمیت دیگر کئی سیاسی پارٹیاں ایک عرصہ سے (ای وی ایم)کے خلاف اعتراضات اور شکایات درج کیا ہے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ (ای وی ایم)کو ترک کرکے بیلٹ پیپر سسٹم سے انتخابات کروائے۔ سیاسی پارٹیوں اور عوام کے مسلسل اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اتر پردیش میں (ای وی ایم)کا استعمال کیا ہے جس سے یہ بات صاف ثابت ہوچکی ہے کہ (ای وی ایم)نظام قابل اعتماد نہیں ہے اوراس میں دھاندلی اور دھوکہ دہی کرنے کے صد فیصد امکانات موجود ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اپنی غفلت اور منافقت پر فوری طور پر ملک کے عوام کے سامنے معافی مانگے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی دیگر پارٹیوں نے الیکشن کمیشن سے کئی مرتبہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابات میں (ای وی ایم) نظام کو ترک کر بیلٹ پیپر نظام کا استعمال کرے۔ تمام ترقی یافتہ ملک نے بھی (ای وی ایم)کے غلط استعمال ، دھاندلیوں اور ہیکنگ کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے (ای وی ایم)کا استعمال ترک کردیا ہے۔ ہمارے سامنے کئی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ جب بھی ووٹر کسی دوسرے پارٹیوں کے نشان پر بٹن دباتا ہے تو بی جے پی کے کمل نشان کا لائٹ سلگتا ہے اور بی جے پی کو ووٹ چلا جاتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں خو د ریاستی الیکشن کمشنر کے سامنے (ای وی ایم) میں اس طرح ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان تمام خرابیوں اور ثبوت کے باوجود الیکشن کمیشن نے(ای وی ایم) کا استعمال کیا ہے جو ناقابل معافی عمل ہے۔ اتر پردیش کے نتائج کے بعد یہ بات کھل کرسامنے آگئی ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی کٹھ پتلی ہے اور دھاندلیوں میں برابرکی شریک ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی انتخابات میں دھاندلیوں کے ذریعے جمہوریت کا خاتمہ کررہی ہے اور الیکشن کمیشن بھی اس سازش اور مجرمانہ کارروائیوں میں برابر کی شریک ہے جو ملک کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو اس طرح کی دھوکہ دہی کے لیے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں