تازہ ترین

اتوار، 10 دسمبر، 2017

تری پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا جھٹکا ایک ہزار سے زائد ورکرز کانگریس میں شامل


تری پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا جھٹکا ایک ہزار سے زائد ورکرز کانگریس میں شامل


اگر تلہ، (یو این اے نیوز 10دسمبر 2017) تری پورہ میں آئندہ سال کے انتخابات کے اختتام پر، کانگریس کو آج اس وقت بڑی کامیابی ملی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ہزار کارکنوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

پارٹی تبدیلی کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ یہ بی جے پی کارکنان پہلے کانگریس میں ہی تھے اور ایک سال پہلے انڈین نیشنل اسٹوڈنٹس یونین کے سابق ریاستی صدر مجیب الاسلام مجمدار کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، لیکن اب انہوں نے یہ کہتے ہوئے پھر کانگریس کا دامن تھام لیا کہ بی جے پی آئینی معیار پر عمل نہیں کر رہی اور فرقہ وارانہ سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔
یہاں کانگریس بھون میں منعقد ایک سادہ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی چھوڑ کر آئے کارکنوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad