تحریر۔فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
اس امت کے محدثین نے بے پناہ محنت ومشقت کرکے آقائے نامدار سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلنے والے مبارک کلمات جسے حدیث پاک کھاجاتاھے جمع کیا، اگر کوئی شخص یہ کھے کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث چھوڑگئی اس امت نے اس کی حفاظت نھیں کی توایسا شخص جھوٹاھے، ایسے ھی کوئی شخص یہ دعوی کرے اسے نبی کی تمام حدیثیں یاد ھیں وہ شخص بھی کذاب جھوٹا ھے، اس کی تصریح اصول فقہ کی کتابوں میں حضر ت امام شافعی رحمہ اللہ کی طرف منسوب کرتے ھوئے موجود ھے، اس امت نے من حیث الامہ یعنی پوری امت نے مل کر آقاکی تمام احادیث کی حفاظت کی ھے، رھی بات صحیح احادیث کی تو امام بخاری کو ایک لاکھ صحیح احادیث یاد تھیں، مقدمہ ابن الصلاح صفحہ ۲۰پرھے، کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے ایک لاکھ صحیح احادیث اوردولاکھ غیر صحیح احادیث یاد ھیں، آپ کویہ بھی معلوم ھونا چاھیئے کہ بخاری شریف میں صرف چار ھزار احادیث ھیں، یہ اس کابین ثبوت ھے کہ بخاری شریف کے علاوہ ایک بھت بڑی تعداد صحیح احادیث کی موجود ھے، آج ھر چیز میں فراڈ دھوکہ کازمانہ ھے افسوس کچھ بددین لوگ دین میں مسلمانوں کو دھوکہ فراڈ دینا شروع کردیا ھے، بخاری شریف کی چار ھزار احادیث سے وسیع تر شریعت کے تمام احکام کو نھیں ثابت کیاجاسکتاھے، یہ بھی سچ ھے کہ ھر مسلہ کی دلیل بخاری شریف ھی سے طلب کرنے پر بضد ھونا دوسری حدیث کورد کرنا درحقیقت عناد رسول، اور حدیث نبوی کی کھلم کھلا توھین ھے، ھم نے مانا قرآن کے بعد بخاری شریف کادرجہ ھے، لیکن اس کا یہ مطلب نھیں کہ میرے سرکار کے مبارک زبان سے نکلنے والے الفاظ جس کودوسرے محدثین نے حدیث کی دوسری کتابوں میں لکھا نعوذباللہ اس کی کوئی اھمیت نھیں، یہ عمل تو توھین رسول کاشائبہ دیتا ھے، اسلام کی سرحد سے کفر کی سرحد میں داخل ھونے والالگتاھے، اگر تم یہ سمجھتے ھوکہ بخاری شریف میں ھی صرف صحیح حدیث ھے توخدا قسم ابھی جھالت کے دلدل میں پھنسے ھوئے ھو، جھالت کی غار سے علم کی روشنی کی طرف آو، بخاری شریف کے نام پہ توھین حدیث کاسلسلہ جاری ھوگیاھے، جنکو صحیح حدیث کی تعریف بھی نھیں معلوم وہ بھی بخاری شریف کے علاوہ حدیث قبول کرنے تردد میں کرتے ھیں، مسلمانو اس طرح آقاکی حدیث کی توھین نہ کرو، بخاری شریف کے علاوہ کتابوں میں بھی سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت احادیث ھیں، اور صحیح احادیث کی ایک بڑی تعداد موجود ھے، اللہ توھین حدیث سے بچائے، اور نبی سے سچی محبت نصیب فرمائے...آمین...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں