تازہ ترین

بدھ، 6 دسمبر، 2017

تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے کار کے اڑے پرخچے، دو کی موت، تین شدید زخمی


تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے کار کے اڑے پرخچے، دو کی موت، تین شدید زخمی

سنت كبيرنگر ۔ رپورٹ اسماعیل عمران جون پور ی
(یو این اے نیوز 5دسمبر 2017)
سنت کبیر نگر ضلع کے مہنداول کے پاس بی ایم سی ٹی روڈ پر ایک درد ناک سڑک حادثے میں ایک ڈپٹی سی ایم او سمیت دو ڈاکٹروں کی دردناک موت ہو گئی واضح رہے کی ضلع کے سانتھا CHC پر تعینات ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر رمیش چندر اور ڈاکٹر آشیش ورما اپنی ڈیوٹی کرکے بذریعہ کار گورکھپور جا رہے تھے ابھی وہ مہنداول میں كیمپیرگنج سے گورکھپور کے لیے جانے والے( بی ایم سی ٹی )راستے مہیا پل کے قریب پہنچے تھے اور وہیں رک کر کار میں ہوا بھرا رہے تھے اسی درمیان سامنے سے تیز رفتار ے سے آرہی ٹرک نے کار کو زوردار ٹکر ماری جس سے کار کے پرخچے اڑ گئے اور ڈپٹی سی ایم او رمیش چندرا کی وہیں موقع ہی پر موت ہو گئی اور بلاک كوارڈینیٹر ڈاکٹر آشیش ورما کی علاج کے دوران موت ہو گئی وہیں پنچر بنانے والے تین افراد بھی شدید طور پر زخمی بھی ہو گئے آپ کو بتا دیں کہ ڈاکٹر رمیش چندرا ڈپٹی سی ایم او کے عہدے پر تھے اور سانتھا CHC پر سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات تھے وہیں واقعہ کی اطلاع کے بعد صحت محکمے میں سناٹا چھاگیا ۔ سی ایم او سے لیکر صحت محکمے سے بہت لوگ موقع پر پہنچ گئے اس کے ساتھ ہی پولیس کے اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا وہیں دیر شام پوسٹ مارٹم ہاؤس پر ضلع مجسٹریٹ مارکنڈے شاہی نے پہنچ کر پورے معاملے کی معلومات حاصل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad