تازہ ترین

منگل، 5 دسمبر، 2017

دہلی میں منعقدہ عظیم الشانکل ہندنعتیہ مقا بلہ میں مظفر نگرکے بچوں نے ماری بازی!

دہلی میں منعقدہ عظیم الشانکل ہندنعتیہ مقا بلہ  میں مظفر نگرکے بچوں نے ماری بازی!
مظفر نگر،رپورٹ،شا ہد حسینی(یواین اےنیوز5دسمبر2017)عوا می ایکتا ویلفئیر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سلم پور دہلی میں منعقدہ عظیم الشان کل ہندنعتیہ مقا بلہ حکیم عطا ء الرحمن اجملی کی محنتوں کے نتیجہ میں بڑی شا ن و شوکت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہونچا نعتیہ مقا بلہ میں دہلی کے علا وہ ہر یا نہ ،یو پی کے ایک سو سے زا ئد بچوں نے حصہ لیا خو شی کا مقام یہ ہے کہ سینکڑوں بچوں کے درمیان سے اول اور دوئم انعام مظفر نگر کے حصہ میں آیا اس سے مظفر نگر کے مدارس وادبی حلقوں میں خو شی کا ماحو ل ہے ضلع مظفر نگر کے عمر پور گاؤں جا معۃ الامام ضیا ء الرحمن کی طا لبہ جو یر یہ نے جہاں اول مقام حا صل کیا تو وہیں دو سری طرف مظفر نگر شہر کے جا معہ فیض ناصر حضرت شیخ الاسلام کا لو نی کی طا لبہ عا ئشہ شا ہد نے دوسرا مقام حا صل کر کے مظفر نگر کا نام رو شن کیا مظفر نگر میں عا ئشہ شا ہد کی اس کا میابی پر اس کے اہل خانہ خصو صا قا ری شا ہد حسینی کو مبا رکباد دینے کا سلسلا جا ری ہے یا درہے کہ یہ عظیم الشان کل ہند نعتیہ مقا بلہ عوا می ایکتا ویلفئیر ایسو سی ایشن کی جانب سے دو سری بار منعقد ہوا جس میں ۱۵۰؍سے زائد مختلف مدارس و اسکول کے طلباء نے حصہ لیا مظفر نگر سے مہمان خصو صی کے طو ر پر تحسین علی اسا روی نے شر کت کی جبکہ جج کی حیثیت سے شا مل مظفر نگر کے معرو ف و استاد شا عر ڈاکٹر تنویر گو ہر نے عا ئشہ شا ہد کی کا میا بی پر مبا رکباد پیش کر تے ہو ئے اسے رو شن مستقبل کی دعا ئیں دی اردو انوادک کرمچا ری سنگھ کے صو با ئی نائب صدر تحسین علی نے عا ئشہ کی اس کامیا بی کو ان کے وا لد قا ری شا ہد حسینی کی کا میا بی قرار دیا اور کہا کہ قا ری شا ہد حسینی ایک متحرک اور فعال انسان ہیں اس پرو گرام میں ڈاکٹر تنویرگو ہر اور تحسین علی اسا روی کو اعزاز سے نوازا گیا آل انڈیا متحدہ محاذ کے قو می صدر شا ہنواز آفتاب نے کہا کہ یہ بہت ہی خو شی کا مقام ہے کہ ہما ری ایک بچی دہلی میں منعقدہ نعتیہ پروگرام میں شریک ایک سو سے زائد طلباء کے در میان سے انعام حا صل کر کے لا ئی ہے یہ بڑے حو صلے کی بات ہے جس سے ہما رے شہر کا نام رو شن ہوا ہے انہوں نے کہا ہمیں اپنے بچوں کا حو صلہ بڑھانا چا ہئے اس کے لئے ہمیں تعلیم کی ضرورت ہے ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے میدان میں اتاریں اسی سے ہما ری اور ہما ری آنے وا لی نسلوں کی کا میا بی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad