تازہ ترین

ہفتہ، 9 دسمبر، 2017

مرکزی اور ریاستی حکومتیں مسلمانوں کے قاتلوں کو سزا دینے اور انہیں روکنے میں ناکام ۔ اے سعید


مرکزی اور ریاستی حکومتیں مسلمانوں کے قاتلوں کو سزا دینے اور انہیں روکنے میں ناکام ۔ اے سعید
نئی دہلی (یواین اےنیوز9دسمبر2017) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اے سعید نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں راجسمند میں محمدافزال کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ہمارے ملک میں انسانوں کی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔ مرکزی اور ملک کی کئی ریاستی حکومتیں عملی طور پر ملک میں مسلمانوں اور دلتوں کے ظالمانہ قتل عام کو فروغ دے رہی ہیں۔ ایک طرف ہزاروں بے قصور نوجوانوں کو بغیر کسی ثبوت اور مقدمہ کے دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے اور جو حقیقت میں دہشت گرد ہیں وہ ملک میں آزاد گھوم رہے ہیں۔ آج ملک میں کھبی گائے کے نام پر کھبی لو جہاد کے نام پر اور کھبی لباس ، داڑھی اور ٹوپی کے نام پر آج ملک میں انسانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔راجستھان کے راجسمند میں جس طرح مسلم نوجوان افرازل کا کو کلہاڑی سے مار کر زندہ جلا یا گیا ہے اس سے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ سانحہ اس بات کااشارہ ہے کہ اس ملک کی اگلی نسل کس طرح نسل پرستی کی قائل بنائی گئی ہے۔ قاتل شمبھو ناتھ نے اپنے ویڈیو میں افزال پر لو جہاد کا الزام لگاتے ہوئے قتل کیا ہے اور دھمکی بھی دی ہے کہ لو جہاد کرنے والوں کا انجام یہی ہوگا۔قومی صدر اے سعید نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کے پیچھے دیگر افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں لہذا ان کا پتہ لگا کر انہیں سخت سے سخت سزا دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس واقعے کے خطرناک اور پریشان کن پہلو یہ ہے کہ لو جہاد اور رومیو جہاد کے نام پر فسطائی اور فرقہ پرست طاقتیں نوجوانوں کے ذہن میں اس طرح کی جنونیت اور نسل پرستی کو فروغ دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جو اس طرح کے جھوٹے پروپگینڈے پھیلانے ، سازش رچنے اور نوجوانوں کو نسل پرستی پر اکسانے والے شیطانی طاقتوں کا پتہ لگا کر انہیں سخت سے سخت سزا دیں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad