تازہ ترین

جمعرات، 26 اکتوبر، 2017

بہار سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اور باز آباد کاری کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے متاثرہ اضلاع کا کیاسروے ، تقریباً ایک ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کی نشاندہی


بہار سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اور باز آباد کاری کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے متاثرہ اضلاع کا کیاسروے ، تقریباً ایک ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کی نشاندہی
ممبئی (یواین اےنیوز26اکتوبر2017)بہار سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اور باز آباد کاری کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے حکم پر متاثرہ اضلاع میں سروے کاکام ہوچکا ہے اور تقریباً ایک ہزار سے زائد ایسے خاندانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے پاس اپنے مکانات کی تعمیر کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی گھر میں کوئی کمانے والا ہے جو تعمیر و مرمت کاکام کر سکے۔اس بڑے پروجیکٹ کے لئے تقریباً دس بارہ کروڑ روپئے کے سرمایہ کی ضرورت ہے،جس کے لئے صوبائی اور ضلعی و مقامی اکائیاں سر گرم عمل ہیں۔اسی سلسلہ میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی اپیل پر جمعیۃ علماء میرا بھائندر (ارشد مدنی) کے چار رکنی وفد نے صوبائی دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ حٓضر ہو کر اپنے حلقہ سے جمع شدہ رقم دفتر میں جمع کرائی ۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے بتایا کہ جمعیۃ علماء میرا بھائندر کے جنرل سکریٹری دبیر عالم صدیقی اپنے احباب(مولانا محمد طیب قاسمی (خازن جمعیۃعلماء میرا بھائندر)مولانا فیروز احمد قاسمی (نائب صدر جمعیۃعلماء میرا بھائندر)مولانا شجاع الدین (رکن جمعیۃعلماء میرا بھائندر) کے ساتھ ریاستی دفتر پہونچے اور جمعیۃ علماء کے ریاستی ذمہ دارن سے ملاقات کرکے میرا بھائندر سے جمع ہوئی رقم مبلغ پانچ لاکھ ایک ہزار پانچ سو انتالیس روپئے متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں جمع کرائی ۔ اس سے قبل جمعیۃ علماء شمال مغربی زون کے صدر قاری محمد یونس صاحب کی معیت میں مولانا حکیم محمودالحسن قاسمی صدر جمعیۃ علماء موگرا پاڑہ ویسٹقاری محمد فرقان جنرل سکریٹری ،خازن نور عالم اور قاری عبد الرشید (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء اندھیری ویسٹ)نے بھی ریاستی دفتر میں بہار سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے مبلغ ایک لاکھ چھاچھٹ ہزار پانچ سو روپیہ جمع کرائے تھے۔علاوہ ازیں جمعیۃ علماء ضلع ناسک کی جانب سے ایک لاکھ چھیانوے ہزار نو سو چھیالیس روپیہ اور جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد کی جانب سے ایک لاکھ ترپن ہزار آٹھ سو پچاس روپیہ جمع کرائے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء کے سکریٹری برائے قانونی امداد کمیٹی الحاج گلزار احمد اعظمی ،مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر)حافظ محمد عارف انصاری (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع تھانے و پالگھر) وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad