کانگریس کے قریبی سینئر صحافی ونود ورما جبرا وصولی معاملہ میں گرفتار
غازی آباد،رپورٹ،اسماعیل جونپوری(یو این اے نیوز 27اکتوبر 2017) چھتیس گڑھ پولیس نے جبراََ وصولی کے ایک معاملے میں سینئر صحافی ونود ورما کو اترپردیش کے اندراپورم میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔غازی آباد کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مسٹر ورما کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح سویرے تقریباََ تین بجے چھتیس گڑھ پولیس نے غازی آباد پولیس کے ساتھ مل کر ویبھو کھنڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے تقریباََ دو لاکھ روپے نقد، سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کیا ہے،واضح رہے پولیس عدالت کے سامنے صحیح ثبوت پیش کرنے میں کامیاب ہوتی نظر نہی آئی۔ وہیں پر بی جے پی کانگریس سے ثبوت مانگ رہی ہے کہ سی ڈی میں ایسا کیا ہے ۔اسکی فورنسک جانچ ہونی چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں