تازہ ترین

منگل، 24 اکتوبر، 2017

یوگی جی کو پوجا پاٹ کرنے سے فرصت نہیں،کیسے کریں گے وکاس،مایاوتی۔

یوگی جی کو پوجا پاٹ کرنے سے فرصت نہیں،کیسے کریں گے وکاس،مایاوتی۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 24اکتوبر2017) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو دلت اور اقلیت مخالف قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک کی ذات پات سے متعلق سوچ میں تبدیلی نہیں آئی تو وہ ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کی طرح بدھ مذہب اختیار کرلیں گی ۔محترمہ مایاوتی نے یہاں کارکنوں کے اجلاس میں کہا کہ بی جے پی حکومت کے اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد سے دلت ،پسماندہ اور اقلیتی فرقہ کے لوگوں کا زبردست استحصال ہورہا ہے اور انھیں تنگ کیا جارہا ہے ۔بی جے پی پسماندہ اقلیتی فرقہ کی دشمن ہے ۔بی جے پی نے انھیں گمراہ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں مذہب کے ٹھیکہ داروں نے سماجی عدم مساوات ،تفریق اور ذات پات سے متعلق اپنی تنگ ذہنیت میں تبدیلی نہیں کی تو باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کی طرح وہ بھی ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مذہب اختیار کرلیں گی ۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کاموں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یوگی کو مندروں میں پوجا پاٹھ سے فرصت نہیں ہے ۔وہ ریاست کی ترقی کیا کریں گے ۔پوروانچل سے تعلق رکھنے کے باوجود انکی اس علاقہ کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں ہے ۔اس اجلاس میں ایک خاص بات یہ رہی کہ ہمیشہ سماج وادی پارٹی (ایس پی )کی مخالفت کرنے والی بی ایس پی صدر نے آج ایس پی کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا ۔انھوں نے اعظم گڑھ کو دلتوں ،پسماندہ اقلیتوں ،غریبوں اور مظلوموں کا پوروانچل گڑھ بتایا۔انھوں نے اعظم گڑھ کے رانی کی سرائے چیک پوسٹ پر منعقدہ تین منڈلوں کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad