ہمارے مدر سے مسلم سماج کی شہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں : پروفیسراخترالواسع
جودھپور،رپورٹ،اسماعیل جونپوری(یو این اے نیوز 24اکتوبر 2017) اس شہر آفتاب کے قدیم ترین دینی مدارس میں سے ایک دارالعلوم العربیہ الاسلامیہ میں ایک تعلیمی بیداری کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کرتے ہوئے مشہور ماہرِ اسلامیات اور مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے پریسیڈینٹ پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ ہمارے مدر سے مسلم سماج کی شہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ہمارے دینی مدارس نے مسلمانوں خاص طور پر پس ماندہ اور غریب مسلمانوں میں خواندگی کوعام کرنے کا بڑا کام کیا۔نیز دینی مدارس کا ایک بڑا کارنامہ یہ بھی ہے کہ شمال مغربی ہندوستان میں آج اردو انہیں کی وجہ سے زند ہ ہے اور اردو میں قاری انہیں کی عطا ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں