تازہ ترین

جمعرات، 26 اکتوبر، 2017

وکاس پاگل توہواہی تھا،مامابھی ہوگیا،یاتوچشمہ بھول گئے یاجملوں کاخمارنہیں اترا:کانگریس


وکاس پاگل توہواہی تھا،مامابھی ہوگیا،یاتوچشمہ بھول گئے یاجملوں کاخمارنہیں اترا:کانگریس 
سڑک والے بیان پربری پھنسی بی جے پی، پولیس کے کندھوں پر بیٹھے شیوراج سنگھ چوہان کی تصویروائرل
بھوپال،(یواین اےنیوز؍آئی این ایس انڈیا26اکتوبر2017) مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے امریکہ دورے کے دوران مدھیہ پردیش کی سڑکوں کو وہاں کی سڑکوں سے بہتر بتانے کے بیان نے ریاست میں سیاسی طوفان لا دیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ146وکاس145 کے بعد اب146ماما145 بھی پاگل ہوگیاہے۔ چوہان کا یہ بیان آیا، ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈروں نے سڑکوں کولے کرچوہان پرحملے تیزکردئیے۔ایک کے بعد ایک رہنماؤں کے ٹویٹس آنے لگے ہیں اور چوہان پر جھوٹ تک کا الزام لگ رہا ہے۔کانگریس کے ریاستی صدرارون یادو نے کہاکہ شیوراج چشمہ یہیں بھول گئے یا جملہ بازی کا خمار اترا نہیں؟ 146وکاس145 کے بعد اب146ماما145 بھی پاگل ہورہے ہیں۔انہوں نے شیوراج کی اسمبلی حلقہ میں پانی سے بھری سڑکوں کا ایک ویڈیوبھی اشتراک کیا ہے۔یادو نے ایک اور سیلاب متاثرہ سڑک کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وزیر اعلی چوہان کو دو پولیس اہلکار اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس تصویرکے ساتھ انہوں نے لکھاکہ 146ماما145 سرکار سڑک پر اترے گی تبھی تو جان پائے گی مدھیہ پردیش کی سڑکیں بہتر ہیں یا واشنگٹن کی۔ (ویسے ایسی سڑک تو پورے امریکہ میں نہیں ہوگی)۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے گجرات میں انتخابی مہم کے دوران گھر میں موجود لوگوں نے راہل کا ساتھ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکاس پاگل ہو گیا ہے۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کا کہنا ہے کہ چوہان نے امریکہ میں جاکر جھوٹ بولا ہے۔ شیوراج کا یہ کہنا جھوٹ ہے کہ مدھیہ پردیش کی سڑکیں امریکہ سے زیادہ اچھی ہیں۔ وہیں ایم پی اور کانگریس لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہاکہ کوئی ان کی آنکھوں سے پٹی اتارے، شیوراج سنگھ چوہان جی آنکھیں کھولیے اور سچ کا سامنا کیجیے۔ یہ ہے حقیقت۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad