راشٹریہ علماء کونسل کے جونپور ضلع یوتھ صدر کا انتقال۔
جونپور٬رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 28اکتوبر2017) راشٹریہ علماء کونسل کے جونپور ضلع یوتھ صدر اقرار احمد کا رات قریب دوبجے انتقال ہوگیا،انا للہ وانا الیہ راجعون،اسکی ناگہانی موت کی خبر جب علماء کونسل کے کارکنوں کو ملی تو گویا ہر کوئی سن رہ گیا۔موصوف کا آبائی گاؤں بدلاپور پڑاؤ جونپور تھا، جہاں آج صبح قریب دس بجے اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے،کافی تعداد میں علماء کونسل کے کارکن و ضلع صدر سمیت کئی بڑی ہستیاں نماز جنازہ میں شامل ہوئیں۔جہاں انکا خاندان صدمے میں ہے وہیں اس ناگہانی موت سے پورا علاقہ صدمے میں ہے، واضح رہے دس روزہ کی معمولی بیماری ڈینگو میں اس دنیا سے رخصت ہوئے،بتایا جاتاہے کہ موصوف بڑے ہی ملنسار اور خوش اخلاق مزاج کے انسان تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین،اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں