صرف رضائے الہی کے لئے فریضہ قربانی ادا کریں: ببلو میاں
مین پوری حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 5جون 2025)عیدالاضحیٰ یعنی بقرعید سات جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی، آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ عالیہ رشیدیہ بڑی خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت حاجی عبدالرحمن خان چشتی المعروف ببلو میاں نے بتایا کہ آج 5 جون 2025 کو چاند کی 8 تاریخ ہے۔
اس کے مطابق 07 جون کو چاند کی 10ویں تاریخ ہوگی۔سجادہ نشین صاحب نے بتایا کہ 07 جون 2025 بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع مین پوری شہر کی عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی اور بڑی خانقاہ رشدیہ میں عید الاضحی کی نماز صبح 7:45 بجے ادا کی جائے گی۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ وقت سے پہلے نماز کے لیے تشریف لائیں۔
،سجادہ نشین حاجی عبد الرحمن خان عرف ببلو میا ں نے کہا کہ قربانی کرنا اسلامی شعار ہے یعنی قربانی کرنا مذہب اسلام کی خاص پہچان ہے،قربانی کرنایہ سنت ابراہیمی ہے، جس کو خود ہمارے پیار ے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی رضا کے لئے اور سنت ابراہیمی کو زندہ رکھنے اور تا قیامت تک قربانی کے عمل کو مسلمانوں میں زندہ رکھنے کا حکم دیا ہے،
ببلو میاں نے ضلعی انتظامیہ سے خصو صی اپیل کی کہ ضلع کی تمام عیدگاہوں، مساجدو ں ،درگاہوں اور مدارس کے اردگرد صفائی کے خصو صی انتظامات کئے جائیں،
حافظ محمد ذاکر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمان بھائیوں سے گزارش کی ہے کہ ذبح ہونے والے جانوروں کی قربانی کرتے وقت کوئی تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں، اور کسی قسم کی گندگی سے پرہیز کریں ۔
اپنے اردگرد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ایک دوسرے کو ایسا کرنے کی ترغیب بھی دیں،بہتر ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصہ کریں ایک حصہ اپنے اہل و عیال کے لئے اور دوسرا حصہ اپنے رشتے دار و ں ا ور دوستوں کے لئے اور تیسرا حصہ غریب عوام کے لیے رکھیں،،
ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں جیسے اونٹ،اور گائے کی، حکومت کی جائزہ ہدایت پر عمل کریں،،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں