تازہ ترین

منگل، 10 جون، 2025

جملوں کی تھالی میں جھو نٹ پروسا گیا ہے: الوک کمار شاکیہ

جملوں کی تھالی میں جھو نٹ پروسا گیا ہے: الوک کمار شاکیہ 
مین پوری حافظ محمد ذاکر 
ہمارے ملک بھارت پر مودی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے گیارہ سال مکمل ہوگئے،برسر اقتداربھارتی جنتا پارٹی کے لوگ جشن منانے میں مصروف ہیں,بھاجپائی ان 11 سالوں کو امرت کال ،اورملک کی ترقی کے لئے ازادی کے بعد سے سب سے اہم ترقی کے سال شمار کر رہے ہیں،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر حقائق سے چشم پوشی نہ کی جائے ،اندھ بھکتی کا چشمہ اتار کر دیکھا جائے تو یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ ان 11 سالوں میں ملک کی عوام نے خصوصامسلمانوں،دلتوں،

اور کسانو ں نے بہت کچھ کھویا ہے،ائین کو مٹانے کی خُفیہ سازشیں جاری ہیں، عالمی سطح پر بھی آج 11 سال بعد بھی ہمارا ملک تنہا کھڑا ہوا ہے ،وشو گرو کے تمام دعوے اس وقت کھوکھلے ثابت ہوجاتے ہیں جب سندور مشن کے وقت ایک بھی ملک مودی (صاحب)کے ساتھ کھڑا نظر نہی آیا،اور وشو گرو کی حیثیت اس وقت امریکہ کے سامنےغلامانہ نظر آئی جب امریکہ کے صدر ٹرمپ نے صرف ایک ٹیوٹ کر کے سندور مشن کو رکوادیا،

ٹرمپ نے اس بات کا تذکرہ عالمی سطح پر 11 مرتبہ کیا، کیا اس بات سے صاحب کے و شو گرو ہونے پر سوالیہ نشان نہی لگتا،؟

مودی حکومت کے گیارہ سال مکمل ہونے پر سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر و سابق ریاستی وزیر الوک کما ر شاکیہ نے کہا کہ مودی نے گیارہ سال سے صرف جھوٹ کا سہارا لیا،

ملک کی عوام کو اپنے جملوں کی تھالی میں صرف جھوٹ کو پروسا ہے، 100 اسمارٹ سٹی،2 کروڑ ملازمتیں،کسانوں کی دوگنی آمدنی،ملک کے ہر باشندہ کو پکّہ مکان، ہر ایک ہفتھ ایک یونیورسٹی کا قیام،آئی آئی ٹی،تعلیمی اداروں کا ہر روزقیام ،و غیرہ،وغیرہ،یہ وہ جھوٹے جملہ ہیں جو گیارہ سال سے بولے جارہے ہیں۔

 عوام سے حقائق چھپائے جارہے ہیں ،
الوک کمار شا کیہ نے مزید کہا کہ مودی کے اقتدار میں نوجوان،کسان،خود کشیا ں کر رہے ہیں ،مگر مودی حکومت بےپرواہ ہو کر صرف اپنے دوستوں کو ملک کی سرمایہ کاری پر قبضہ کر ا رہی ہے،لوگوں کے ٹیکس کااربوں روپیہ اپنے گجراتی دوستوں پر معاف کر دیا، کچھ لوگ ہزاروں کروڑوں روپیہ لیکر ملک سے فرار ہو گئے ،جبکہ مودی کا وعدہ تھا سو دن میں کالا دھن غیر ملکوں سے واپس لانے کا،،

مودی جی کالا دھن تو واپس نہی لاپائے ، جو کچھ ملک کا تھا وہ اور چلا گیا،،
کانگریس پارٹی کے ضلع صدر گوپال کلشریشٹھ نے مودی سرکار کے گیارہ سال مکمل ہونے پر کچھ اسطرح اپنا اظہار خیال کیا کہ جب سے مودی نے ملک کی با گ ڈور سنبھالی ہے،ملک میں کسی نہ کسی وجہ سے اتھل پتھل مچی ہوئی ہے،کسانوں کی دوگنی قیمت مقرر کر نے کے بجائے انکی زمینوں کو ہی ہرِّپ کرنے کی سازش کی گئی،

اور حکومت کی اس سازش کو کسانوں نے سمجھا اور پھر پر امن مظاہروں کا ایک لمبا سلسلہ شروع ہوا،صرف اتنا ہی نہی کسانوں نےاپنی عزیز جانو ں کی قربانیاں پیش کیں، تب کہیں جاکر مودی سرکار نے اپنے منظور شدہ کسان مخالف بل کو واپس لیا،اور کسانوں سے معافی مانگی ،کبھی این،آرسی کے نام پر پورے ملک میں ہلچل،کبھی مسلمانوں کے مذہبی معاملات جیسے طلاق ثلاثہ،وقف املاک ۔

سڑک پر نماز،کے نام پر ملک میں ہلچل،گویا کہ مودی اقتدار کے گیارہ سال صرف انہی بے وجہ کے کاموں میں گزرے ہیں۔گوپال کل شریشٹھ نے مزید کہا کہ مودی جی نے انگریزوں کی پالیسی عوام کو لڑائو اورارج کرو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں ہندو،مسلم ذات پات کا بڑھاوا دیتے ہوئے یہ گیارہ سال کا وقت گزارا ہے،

کانگریس کے اقتدار میں جو ملک کی ہر سمت ترقیات ہوئی ہیں ان کو بھی محفوظ رکھنے میں یہ مودی سرکار ناکام رہی ہے،مودی سرکار نے تعلیم و ترقی اورٹیکنا لوجی کے میدان میں ایک قدم بھی ملک کو آگے نہی بڑھایا،

ہاں ۔۔۔۔ ملک نے ترقی کی ہے تو،،، ذات پات ،دھرم ،مذہب اونچ نیچ کی نفرت میں،مسلم اور دلتوں کی موب لنجنگ،میں،گائے گوبر کی سیاست میں،آج ملک میں نفرتوں نے اپنے قدم ایسے جما لیے ہیں کہ ایک دوسرے کے مذہبی جذباتوں کوکھلم کھلا مجروح کیا جارہا ہے،مذہب کی بنیادوں پر مو ب لنجنگ سر عام کی جارہی ہے،صرف اتنا ہی نہی شک کی بنیادوں پرگھروں میں گھس کر قتل کیا جارہا ہے،ملک کے ایک مخصوص طبقہ کو مودی کے اقتدار میں کھلم کھلا زدکوب کیا جارہا ہے

،بعض اوقات محافظوں(پولس) کی موجودگی میں بھی مو ب لنجنگ نے امن پسند عوام کو جھجھوڑ کر رکھ دیا ہے،،

بھیم آرمی کے قائد وجےکمارآزادنے کہا مودی سرکار نے اپنی نا اہلی اور داخلہ و خارجہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو کئی سال پیچھے کر دیا ہے،دنیا کے بڑے جمہوری ملکوں میں شمار ہونے والا ہمارا ملک آج پوری دنیا میں مودی جی کی وجہ سے شرم سار ہے،امریکہ ہمارے ہندوستانی بھائیوں کو ہتھکڑی لگا کر وطن واپس بھیجتا ہے،امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے ایک ٹویٹ سے پاکستان سے جیتنے والی جنگ کو رکواکر پاکستان جیسے ذراسے ملک کو بھارت جیسے طاقت ور ملک کے برابر لاکر کھڑا کر دیتے ہیں،

اور ہمارے نام نہاد وشو گرو خاموش تماشائی بنے کھڑےہیں،مودی کے گیارہ سالہ اقتدار میں دلتوں کی حالت بد سے بدتر کر دی،مودی کے گیارہ سالہ اقتدار میں پہلی بار ملک کے ائین کو کھلم کھلا نظر اتش کیا گیا،بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو اۓ دن توڑاجا رہا ہے،دلتوں کو ہر صورت ذلیل کیا جارہا ہے،کبھی برات نکلنے پر مارا جا رہا ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad