تازہ ترین

جمعرات، 5 جون، 2025

ہریدوار میں بی جے پی ویمن ونگ کی سابق ضلعی صدر پر سنگین الزامات، نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا

ہریدوار میں بی جے پی ویمن ونگ کی سابق ضلعی صدر پر سنگین الزامات، نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا
ہریدوار: ایک چونکا دینے والے واقعے میں بی جے پی ویمن ونگ کی سابق ضلعی صدر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی 13 سالہ نابالغ بیٹی کو اپنے بوائے فرینڈ سمیت دیگر افراد کے ہاتھوں جنسی استحصال کے لیے پیش کیا۔

 متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ماں اسے بہانے سے ورنداون سمیت دیگر مقامات پر لے جاتی تھی، جہاں اس کے بوائے فرینڈ سمیت دیگر افراد نے اس کے ساتھ عصمت دری کی۔

 بچی کے خاموش رہنے پر والد نے اس سے بات کی تو اس نے یہ خوفناک حقیقت بیان کی۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر ملزمہ اور اس کے بوائے فرینڈ سمیت کچھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔

 بی جے پی نے ملزمہ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔عوام اور مخالف پارٹیاں سس واقعہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کئی طرح کے سوال کھڑی کررہی ہیں ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad