جونپور:ریلوے ملازم کی مشتبہ حالات میں موت، لاش ریلوے ٹریک کے قریب ملی
جونپور (یو این اے نیوز16مئی 2025) بھڑکڑہاں گاؤں کے قریب ریلوے ٹریک پر جمعرات کو ایک سڑی ہوئی حالت میں لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس نے لاش کی تلاشی لی تو شناخت پتر سے معلوم ہوا کہ متوفی آفروز عالم، رہائشی مظفرپور (بہار) تھے۔ وہ ریلوے میں ملازم تھے اور ٹرین کی ایئر کنڈیشن بوگیوں کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ لاش کی خراب حالت سے اندازہ ہے کہ موت کئی دن قبل ہوئی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مشتبہ حالات میں موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ متوفی کے اہلخانہ کو اطلاع ملنے پر وہ جونپور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں