جونپور: گئو تسکروں کا پولیس پر حملہ، کانسٹیبل موت ، ایک ملزم ہلاک
جون پور نیوز تصویر سوشل میڈیا
جونپور(یو این اے نیوز 18مئی 2025)ہفتہ کی رات ضلع چندوک حلقہ کے خوچی موڑ پر گئو تسکروں نے چیکنگ کے دوران پولیس پر پک اپ گاڑی چڑھا دی، جس سے کانسٹیبل درگیش کی موت ہوگئی۔
پولیس نے 60 کلومیٹر تک تعاقب کیا۔ وارانسی کے چولاپور میں ملزموں نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے ایک ملزم سلمان کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
پولیس فرار ملزموں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے ہتھیار اور مشتبہ اشیا برآمد ہوئی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں