پاکستانی سیما حیدر پر حملہ، ملزم پولیس حراست میں ،ایف آئی آر درج
دہلی (یو این اے نیوز 3مئی 2025)گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ علاقے میں پاکستانی نژاد خاتون سیما حیدر پر ایک گجراتی نوجوان نے حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے سیما حیدر کا گلا دبانے کی کوشش کی اور ان پر تشدد کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
سیما حیدر، جو 2023 میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں، اپنے بھارتی شوہر سچن مینا کے ساتھ گریٹر نوئیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے ہندو مذہب اختیار کیا اور سچن سے شادی کی، جس کے بعد سے ان کا کیس میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس حملے کی وجوہات تاحال واضح نہیں، لیکن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
سیما حیدر نے اس سے قبل بھی اپنی شہریت اور بھارت میں رہائش کے حوالے سے قانونی چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ ان کے وکیل اے پی سنگھ نے حال ہی میں کہا تھا کہ سیما نے سناتن دھرم قبول کیا ہے اور ان کا کسی دہشت گردی سے تعلق نہیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ان کے کیس کو بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اس حملے کے وجہ جاننے کے لیے ملزم سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
معلوم رہے بہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد بھارتی حکومت نے ان پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑ دینے کا کو کہا ہے جو بھارت میں کسی بھی طرح سے رہ رہے ہوں ۔جس کے بعد سے سیما حیدر کے تعلق سے پاکستان جانے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ۔لیکن سیما حیدر نے ابھی تک بھارت نہیں چھوڑا ہے وہ اپنے ہندوستانی شوہر سچن کے ساتھ رہ رہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں