دہشت گردی پر یوگی کا دوٹوک بیان: "کتے کی دم کی طرح ہے، جڑ سے اکھاڑنا ہوگا"
لکھنؤ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 11مئی 2025)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دہشت گردی کے خلاف سخت لہجے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ "دہشت گردی کتے کی دم کی طرح ہے،
جو کبھی سیدھی نہیں ہو سکتی۔" انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پیار کی زبان نہیں سمجھتے، اس لیے انہیں انہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا۔
یہ بیان انہوں نے آپریشن سندور کے تناظر میں دیا، جس کے تحت بھارت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے برہموس میزائل کی تیاری کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جب تک مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا، اس مسئلے کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
ان کے اس بیان کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہو رہی ہے، جہاں لوگ ان کے سخت موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں