علی گڑھ میں گائے کے گوشت کی اطلاع پر ہنگامہ، ہندووادی غنڈوں نے 4 گوشت فروشوں کو پیٹا
علی گڑھ (یو این اے نیوز 25مئی 2025)
علی گڑھ کے ہردوآگنج علاقے میں ہندووادی تنظیموں نے ایک گاڑی کو روک کر اس میں گائے کا گوشت ہونے کی اطلاع پر پولیس کو بلایا۔ پولیس نے نمونے لے کر تحقیقات شروع کیں۔
اس دوران ہندووادی کارکنوں نے چار گوشت فروشوں کی شدید پٹائی کی، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے گاڑی کو آگ لگائی اور پولیس پر کارروائی کا دباؤ ڈالا۔
بجرنگ دل کے صدر گورو شرما نے انتظامیہ پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گائے کشی کے خلاف سخت کارروائی نہ ہوئی تو بڑا احتجاج ہوگا۔
ایس پی دیہی امرت جین نے بتایا کہ چاروں زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ نمونوں کی جانچ کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔ متاثرہ گوشت فروش ندی م نے بتایا کہ وہ باقاعدہ گوشت لے جا رہے تھے،
لیکن ان کے بل پھاڑ دیے گئے اور مارپیٹ کی گئی۔ سماج وادی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری منوج یادو نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں شرپسندوں نے مارپیٹ کی، اگر کارروائی نہ ہوئی تو بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں