گئو ہتھیا کے ماسٹر مائنڈ وجے سنگھ: 1283 کلو گئو ماس کی تسکری کرتے دھرا گیا!
گجرات: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 4مئی 2025)امرتسر سے ممبئی جانے والی گولڈن ٹیمپل ایکسپریس میں وڈودرا ریلوے اسٹیشن پر تین ٹن (1283 کلو) گائے کا گوشت پکڑا گیا۔ گوشت 16 پارسلوں میں چھپا کر سامان بوگی میں رکھا گیا تھا،
جسے امرتسر کے ویجے سنگھ نے ممبئی کے جعفر شبیر کے نام بک کیا تھا۔ پنجاب کے گئورکشک سیوا دل کے گرپریت سنگھ کی اطلاع پر گجرات کی گئو سیوک نیہا پٹیل نے وڈودرا جی آر پی کو خبر دی۔
30 اپریل کو ٹرین کے وڈودرا پہنچنے پر نیہا پٹیل پولیس کے ساتھ موجود تھیں۔ ٹرین کے مختصر رکنے کی وجہ سے بوگی فوری طور پر نہ کھولی جا سکی، لیکن نیہا کے دباؤ اور پولیس کی کوشش سے ٹرین کو آدھے گھنٹے روک کر بوگی کھولی گئی۔
تین ٹن گائے کا گوشت برآمد ہوا، جسے ضبط کر کے ویجے سنگھ اور جعفر شبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ لیب رپورٹ سے تصدیق ہوئی کہ یہ گوشت گائے کا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں