تازہ ترین

پیر، 21 اپریل، 2025

وقف بل واپسی تک آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جدو جہد جاری رہیگی: پیارے میاں


وقف بل واپسی تک آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جدو جہد جاری رہیگی ۔پیارے میاں
مین پوری حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 21اپریل 2025)وقف بل 2025 کو لے کر پورے ملک میں احتجاج و مظاہرے پر امن طریقے سے ہو رہے ہیں،وقف بل جس کو مودی سرکار نے اپنی سیاسی طاقت کے بل بوتے اس ملک پر نافذ کیا ہے جو سراسر غلط ہے، ائین اس چیز کی اجازت نہیں دیتا ہے، 

ہمارے ملک کا ائین سب کو برابری کا درجہ دیتا ہے خاص طور پر ائین ہند مذہبی ازادی ہم سبھی سماج کو حاصل ہے، وقف مسلمانوں کی ایک مذہبی پہچان ہے ہماری مذہبی شناخت کو مٹانے کی مودی سرکار ناکام کوشش کر رہی ہے ،جس کو ہم مسلمان کبھی برداشت نہیں کریں گے،

وقف ایکت کا سہارا لیکر ائین ہند کو بدلنے کی مودی سرکار ناکام کوشش کر رہی ہے ، یہ بیان آج مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر پیارے میاں نے پارٹی کے کارکنان کے درمیان دیا ،انھونے کہا کہ ہماری پارٹی اس بل کی مخالفت کرتی ہے،اور جب تک یہ بل واپس سرکار  نہی لیتی ہمارا اختلاف۔احتجاج،مظاہرہ جاری رہیگا، 

پیارے میاں نے کہا کہ مجلس کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ 30 اپریل بروز بدھ کو رات 9 بجے سے اپنے مکانوں دکانوں،فیکٹریوں،کمپنیوں میں و دیگر تمام مسلم علاقوں میں 10 منٹ تک بل کی مخالفت میں اپنی لائٹیں بند رکھیں،انھونے مزید کہا کہ ہم اور ہماری پارٹی کے لوگ علاقہ در علاقہ اس مہم کو پہنچا ئین گے،،


انھونےسبھی پارٹی کے کارکنان سے پرزور اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ اس مہم کو گھر گھر پہنچا ئیں، بغیر کسی کو تکلیف دیے پر امن طریقے سے بل کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں ،اور اپنے ملی رہنماؤں کی آواز پر لبیک کہیں،انھونے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کی زمین جو ہمارے اجداد نے وقف کی تھی اس زمین کو مودی حکومت قبضانہ چاہتی ہے، حکومت کی اس منشا کو ہم مسلمان و دیگر سیکولر ہندو بھائی،دیگر اقلیت کے امن پسندشہری پورا ہونے نہی دیں گے ،،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad