تازہ ترین

اتوار، 27 اپریل، 2025

جون پور میں اتحاد ملت فاؤنڈیشن کے کپڑوں کی تقسیم کا پروگرام ،عید الاضحی تک جاری!

جون پور میں اتحاد ملت فاؤنڈیشن کے کپڑوں کی تقسیم کا پروگرام ،عید الاضحی تک جاری!
جون پور (یو این اے نیوز 27اپریل 2025)
اتحاد ملت فاؤنڈیشن (IMF) کی جانب سے ضلع کےگاؤں (سونگر اور موائی) میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جو صبح 11 بجے شروع ہوکر دوپہر  تک جاری رہا۔ 

اس پروگرام میں فاؤنڈیشن نے 90 سے زیادہ ضرورت مند خواتین میں لیڈیس سوٹ تقسیم کیے۔ پروگرام کی صدارت فاؤنڈیشن کے بانی عبدالقادر خان نے کی۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند افراد تہواروں جیسے عیدالفطر، عیدالاضحیٰ اور دیوالی کے موقع پر اپنے بچوں اور گھر والوں کے لیے کپڑے خریدتے ہیں، لیکن خود کے لیے کپڑے لینا بھول جاتے ہیں۔ فاؤنڈیشن کا مقصد تھا کہ سماج کی غریب ماؤں اور بہنوں کو تھوڑی سی خوشی فراہم کی جائے۔ 

عبدالقادر خان نے مزید کہا کہ کپڑوں کی تقسیم کا یہ سلسلہ ان شاء اللہ عیدالاضحیٰ تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل بھی فاؤنڈیشن نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کئی کام کیے ہیں۔ 

ہم ہر ضرورت کے کام میں حصہ لیتے ہیں۔ ہمارا اگلا مشن گرمی کے موسم کو دیکھتے ہوئے چوراہوں اور نُکڑوں پر پانی کے کیمپ لگانا ہے۔ اس کے علاوہ، مستقبل قریب میں ایک میڈیکل کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا، جو ہماری اگلی مہم ہوگی۔۔

اس موقع پر ضلع سطح کی پوری ٹیم  موجود رہی ، جس میں خاص طور پر عامر صاحب (فاؤنڈیشن صدر، گاؤں موائی)، اسرائیل صاحب (فاؤنڈیشن صدر، گاؤں بھدیٹھی)، فیضان، ابو ہریرہ، شاداب، عبدالرحمن، شعیب، فیض احمد، اور سلیم صاحبان اپنی ٹیم کے ساتھ غریبوں میں کپڑے تقسیم کرتے نظر آئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad