مہاراشٹر: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 27اپریل 2025)جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردوں کے حملے میں 20 سالہ شہید عادل حسین شاہ نے سیاحوں کو بچانے کے لیے بے مثال بہادری دکھائی لیکن خود جان کی بازی ہار گئے۔
عادل، جو خچر آپریٹر تھا، عادل نے دہشت گرد کی رائفل چھیننے کی کوشش کی تاکہ سیاح کی جان بچائی جا سکے، مگر وہ کامیاب نہ ہوا اور دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایک ناتھ شندے نے عادل کی شہادت پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد دی اور ان کے مخروبہ گھر کی تعمیر نو کا وعدہ کیا۔ شندے نے ویڈیو کال کے ذریعے خاندان سے بات کر کے انہیں تسلی دی اور کہا کہ عادل کا ایثار انسانی اور بہادری کی عظیم مثال ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عادل کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کے خاندان کے ساتھ سب کھڑے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں