بہلگام حملے کے بعد سیما حیدر کی پاکستان واپسی کی خبریں، غلام حیدر کی بچوں کی واپسی کی اپیل!
لکھنؤ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 27اپریل 2025)جموں و کشمیر کے بہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت پاکستانی خاتون سیما حیدر کی پاکستان واپسی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔
سیما، جو 2023 میں اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت میں غیر قانونی طرح سے داخل ہوئیں تھیں اور اتر پردیش کے رہنے والے سچن مینا سے شادی کی، اب قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں۔
ان کے سابق شوہر غلام حیدر نے بھارتی حکام سے بچوں کی پاکستان واپسی کی اپیل کی ہے، جبکہ سچن مینا نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سیما کے وکیل کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ان کی شہریت بھارتی شوہر سے منسلک ہے، اور وہ بھارت میں رہنے کی اجازت مانگ رہی ہیں۔
وہیں پر غلام حیدر نے بچوں کی واپسی کے لیے بھارتی عدالتوں، پاکستانی ہائی کمیشن، اور دیگر فورمز کے ذریعے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن اور NCRC بھی اس معاملے میں فعال ہیں، لیکن سیما کے وکیل کے دعوؤں اور بھارت کی جانب سے سخت پالیسی کی وجہ سے معاملہ پیچیدہ ہے۔
فی الحال، بچوں کی واپسی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم، حتمی فیصلہ اتر پردیش حکومت اور عدالتوں پر منحصر ہے۔یہ صورتحال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات اور انسانی حقوق کے تناظر میں اہم ہے۔ کیا یہ محبت کی کہانی سیاسی تناؤ کا شکار ہو جائے گی؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں