تازہ ترین

پیر، 7 اپریل، 2025

یُوپی کے مظفر نگر پولیس نے وقف (ترمیم) بل کے خلاف کالی پٹی باندھ کر احتج

یُوپی کے مظفر نگر پولیس نے وقف (ترمیم) بل کے خلاف کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرنے والے 300 افراد کو نوٹس جاری کیا!
مظفر نگر: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 7مارچ2025)
یُوپی کے مظفر نگر میں  وقف (ترمیم) بل کے خلاف کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرنے والے 300 افراد کو نوٹس بھیجےگئے ہیں۔ اس نوٹس کے تحت اُنہیں 16 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے اور دو لاکھ روپے کے بانڈ بھرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر، شہر کے مجسٹریٹ وکاس کشیپ نے یہ نوٹس جاری کیے، جس میں بتایا گیا کہ یہ افراد 28 مارچ کو رمضان کے الوداع جمعہ کی نماز کے دوران مختلف مساجد میں کالی پٹی کے ساتھ پائے گئے تھے۔ 

وزارت نے اس بل کی توثیق کے بارے میں کہا ہے کہ اس کا مقصد وقف املاک کی دیکھ بھال میں بہتری، پیچیدگیوں کا حل، شفافیت میں اضافہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی انتظام متعارف کروانا ہے،

 جبکہ مسلم تنظیمیں اسے غیر آئینی سمجھتی ہیں۔ یہ بل پہلے ہی پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور سنیچر کے روز صدر دروپدی مرمو نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad