ندیم جاوید کی قیادت میں جون پور میں شروع ہوگی پد یاترا: بھارت جوڑو یاترا کے طرز پر ایک نئی تحریک"
جونپور: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 21اپریل 2025)کانگریس کمیٹی کی جانب سے سکھی پور میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی ندیم جاوید نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر جونپور میں بھی پد یاترا کا آغاز ہوگا۔ اس میں بڑی تعداد میں طلباء، نوجوان، کسان اور عام لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔
عوامی مفادات کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بڑے عوامی تحریک کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ صوبے میں جنگل راج کا ماحول ہے۔
لوٹ، قتل، ڈاکہ زنی اور خواتین کے ساتھ استحصال جیسے سنگین معاملات ریاست کی شناخت بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم سے ضلع جونپور بھی محفوظ نہیں ہے۔ ضلع میں روزمرہ لوٹ مار اور بہن بیٹیوں کے ساتھ استحصال ہو رہے ہیں جو انتہائی تشویشناک بات ہونے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
صوبائی ترجمان سنجیو سنگھ نے کہا کہ پورے صوبے میں خوف، بھوک اور بدعنوانی کا ماحول ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری پنکج سونکر، راکیش سنگھ ڈبّو، راکیش مشرا، لال پرتاپ سنگھ، جوہر عباس، جے منگل یادو وغیرہ موجود تھے۔
اجلاس کی صدارت ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر پرمود کمار سنگھ نے کی۔ پروگرام کی کارروائی صوبائی سیکرٹری ستویر سنگھ نے سنبھالی اور سبھی کارکنان کا شکریہ شہر کانگریس صدر عارف خان نے ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں