تازہ ترین

پیر، 21 اپریل، 2025

دبئی سے واپسی پر شوہر کا قتل: بیوی نے عشق کے ہاتھوں نوشاد کو موت کے گھاٹ اتار!

دبئی سے 10 دن پہلے واپس آنے والے نوشاد احمد کی بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اس کا قتل کر دیا، اور لاش کو گھر سے 50 کلومیٹر دور پھینک دیا۔ 
اے ایس پی اروند ورما نے بتایا کہ بھانجے سے ناجائز تعلقات کی وجہ سے بیوی نے شوہر کا قتل کیا۔ وہ دونوں کے تعلقات میں رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ تحقیقات کے لئے کئی ٹیموں کو طلب کیا گیا ہے۔

دیوریا : اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 21اپریل 2025)اتر پردیش کے دیوریا ضلع سے دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بھی میرٹھ کے سوربھ راجپوت قتل کے واقعہ کی طرح ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کر دیا اور لاش کو گھر سے 50 کلومیٹر دور ایک کھیت میں لے جاکر ٹرالی بیگ میں بھر کر پھینک دیا۔ 

ٹرالی بیگ میں لگے بارکوڈ سے شناخت ہوئی

دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ترکلوا تھانہ علاقے کے پکڑی چھاپر پٹکھولی گاؤں کا ہے۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ نوشاد احمد کے طور پر ہوئی ہے جو کہ اصل میں بھٹولی گاؤں کا رہائشی تھا۔ وہ دس دن پہلے ہی دبئی سے واپس آیا تھا۔ لاش کی شناخت ٹرالی بیگ میں لگے بارکوڈ سے ہوئی ہے۔ لاش کے پاس سے غیر ملکی سم کارڈ، ٹراویل بارکوڈ اور فوٹو کاپی بھی برآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح کھیت میں ٹرالی بیگ میں لاش ملنے پر گاؤں میں ہڑکمپ مچ گیا۔ کسانوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے کرائم سین کے ارد گرد بیر یکیڈنگ کر دی اور تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔ لاش دو ٹکڑوں میں تھی۔ کمر سے اوپر کا حصہ ٹرالی بیگ میں اور کمر سے نیچے کا حصہ بورے میں تھا۔ لاش پر دھار دار ہتھیار سے حملے کے نشان تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad